ترکی پر تنقید کرنے والے اپنے کام سے کام رکھیں:رجب طیب اردگان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2016, 5:15 PM | عالمی خبریں |

استنبول30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے ایسے تمام افرادکے خلاف عائدمقدمات ختم کرنے کااعلان کیا ہے جن پر صدر کی توہین کرنے کاالزام ہے۔ترک صدرکاکہناتھاکہ وہ ملک میں حالیہ دنوں کے دوران ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعدعوامی اتحادسے متاثر ہوئے ہیں۔ صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترک صدرنے بغاوت کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ملک میں جاری کریک ڈاؤن پرتنقید کرنے والوں ممالک پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔اس سے قبل ترکی کے صدرنے امریکی جنرل جوزف ووٹل جو کہ امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈکے سربراہ ہیں پرالزام عائدکیاتھاکہ وہ ترکی میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کے حامی تھے۔خیال رہے کہ امریکی جنرل جوزف وٹل نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہاتھاکہ ترکی میں فوجی رہنماؤں کی گرفتاری ترکی اورامریکہ کے فوجی تعلقات کوخراب کر سکتی ہے۔تاہم انھوں نے ترک صدر کے بیان کے بعدان کی جانب سے خود پر عائد کیے جانے والے الزام کومستردکردیاہے۔جمعے کو صدارتی محل سے جاری بیان میں ترک صدرنے کہاکہ میں اپنی توہین کرنے والوں کے خلاف عائدتمام مقدمات واپس لیتا ہوں۔رواں برس کے آغاز میں ترک حکام کی جانب سے بتایاگیاتھاکہ ملک میں صدرکی توہین کے الزام میں2000افراد پر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔تاہم ترک صدرملک میں بغاوت کی کوشش کے بعدہونے والی18000ہزار گرفتاریوں کا دفاع بھی کرتے ہیں۔ترکی کے صدرنے کہاکہ کچھ لوگ ہمیں نصیحت کرتے ہیں اورکہتے ہیں کہ وہ پریشان ہیں۔ اپنے کام سے کام رکھو، اپنے اعمال کو دیکھو۔انھوں نے کہاکہ یورپی یونین یا مغرب دونوں میں سے کسی نے بھی ہمدردی کا اظہار نہیں کیا۔وہ ممالک یا رہنما جو ترکی کی جمہوریت، یہاں کے لوگوں کی زندگی اور مستقبل کے لیے پریشان نہیں، اگرچہ باغیوں کی قسمت کے حوالے سے بہت پریشان ہیں وہ ہمارے دوست نہیں ہو سکتے۔خیال رہے کہ ترکی نے جمعرات کو فوج میں تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا اور 1700فوجی اہلکاروں کو برطرف کردیاتھااورابتک 40فیصدجنرلزاپنے عہدوں سے برطرف ہو چکے ہیں۔پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے 66000افراد کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے اور50ہزار کے پاسپورٹ کینسل کیے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ ملک کے 142میڈیا اداروں کوبندکیاجاچکاہے اورمتعددصحافی بھی زیرِ حراست ہیں۔

بیلجیئم میں حملوں کی منصوبہ بندی، دو بھائی گرفتار
بیلیجیئم30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بیلجیئم میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں دو بھائیوں کو ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پرگرفتار کیا گیا ہے۔استغاثہ کے مطابق انھیں فرانسیسی زبان بولنے والے مون اور لیگ شہر کے علاقوں سے گرفتارکیاگیا۔گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام نور الدین ایچ اور حمزہ ایچ بتایا گیا ہے۔نور الدین 33سال کے ہیں جبکہ حمزہ ان کا بھائی ہے۔اس کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد یا ہتھیار برآمد نہیں ہوئے ہیں۔بیلجیئم مارچ میں ہونے والے حملوں کے بعد ابھی بھی ہائی الرٹ پر ہے۔مارچ میں ایئرپورٹ اور میٹرو سٹیشن پر ہونے والے حملے میں کم ازکم32افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں میں متعددافرادزخمی بھی ہوئے تھے۔خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔بیلجیئم کے سرکاری استغاثہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے یہ پتہ چلا ہے کہ افراد بیلجیئم میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔لیکن اعلامیے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ برسلز میں ہونے والے بم دھماکوں سے بھی ان کا کسی قسم کا کوئی تعلق ہے یا ہیں۔استغاثہ کے مطابق سنیچر کو ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بیلجیئم میں اس وقت سکیورٹی چوتھے انتہائی درجے سے ایک درجے کم یعنی چار پر ہے جو کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرے کوظاہرکرتی ہے۔فرانس کے قومی دن کے موقعے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بیلجیئم نے بھی21جولائی کو اپنی قومی دن پرسکیورٹی کوبڑھادیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...