کٹھوعہ سانحہ : ایسے واقعات نہایت شرمناک ہیں : صدرجمہوریہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 12:20 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ویشنو دیوی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں صدرجمہوریہ ر نے کٹھوعہ کے المناک ، انسانیت سوز واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہیں بھی، کسی بھی ریاست میں یہ واقعہ نہ ہوں، ہم سوچیں کہ ایسا معاشرہ کی تشکیل کیوں ہورہی ہے ۔ بچوں کی حفاظت ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ ملک کے کسی نہ کسی کونے میں کہیں نہ کہیں ہمارے بچے سنگین جرائم کا شکار ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک معصوم بچی ایسی بربریت اور بے رحمانہ زیادتی اور قتل کا شکار ہوئی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آزادی کے 70 سال کے بعد بھی ملک کے کسی بھی حصے میں ایسا واقعہ پیش واقعی شرمناک ہے۔ ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں؟ ہم کیسا سماج بنا رہے ہیں؟ آنے والی نسلوں کو ہم کیا دے رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں سب سے خوبصورت چیز معصوم بچوں کی مسکراہٹ ہے اور معاشرے کی سب سے بڑی کامیابی بچوں کی حفاظت ہے ۔ ہر بچے کو سیکورٹی دینا اور اسے تحفظ کا احساس دلانا ہر ایک معاشرے کی پہلی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ تمغے ایک بیٹی نے ہی حاصل کئے ہیں۔ دہلی کی منیکا بترا نے دو طلائی تمغوں سمیت کل چار تمغے جیت کر ملک کا وقار بڑھا ہے۔ ملک کے کونے کونے میں اپنے کھیل کو بہتر بنانے والی بیٹیوں نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کاوقار بڑھایا ہے۔ منی پور سے میری کوم ، میرابائی چانو، سنجیتا چانو؛ ہریانہ سے مانو بھاکر، ونیش پھوگاٹ، تلنگانہ سے سائنا نہوال، کرناٹک سے اشونی پونپپا، مہاراشٹر سے تیجسو نی ساونت، پنجاب سے حنا سدھو نے تمغے جیتے ہیں۔ بہار سے شریسی سنگھ اور اتر پردیش سے پونم یادو ۔ طلائی تمغہ جیت کر بیٹیوں نے ہمیں وقار دلایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بیٹیوں کی بات کریں تو وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو کیسے بھلایا جا سکتا ہے۔ اپنے والد مفتی صاحب کی سوچ اوران کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے اور تمام مشکلات کے دور سے نکلتے ہوئے اس مشکل اور حساس صوبہ کو وہ ایک موثر قیادت فراہم کر رہی ہیں۔ وہیں سی ایم محبوبہ مفتی نے کہا کہ کوئی کس طرح ایک چھوٹی سی بچی کے ساتھ اتنی سفاکانہ حرکت کر سکتا ہے جو ماں ویشنو دیوی کا روپ ہے۔ اس معاشرے میں ضرور کچھ غلط ہے جس کی اصلاح کرنی لازمی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...