کیرالہ:کٹھوعہ ریپ کیس پر کارٹون بنانے والی درگا ملاٹھی کے گھر پر ہوئی پتھر بازی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 11:49 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پلکڑ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کیرالہ کے پلکڑ کی رہائشی آرٹسٹ درگا ملاٹھی کے گھر میں کچھ نامعلوم افراد کے پتھر پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق درگا نے کٹھوا ریپ کیس معاملے میں دو قابل اعتراض پینٹنگ بنا کر ہندو دیوی دیوتاؤں کو اس واقعہ کے لئے ذمہ دار بتایا تھا۔اس سے پہلے فیس بک پر بھی درگا کو کئی لوگوں کی طرف سے گالیاں دی گئی تھیں۔جمعہ کو کچھ لوگوں نے درگا کے پلکڑ واقع گھر میں پتھر بازی کی اور ان کے گھر کے سامنے کھڑی جیپ کے شیشے توڑ دیے۔جس کارٹون پر تنازعہ ہوا ہے اس میں ترشول کو انسانی عضو تناسل کی طرح دکھایا گیا تھا، اس کے اوپر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے پرچم کو دکھایا گیا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ درگا پہلے بھی اس طرح کے بہت سے کارٹون بنا چکی ہے۔رپورٹیں کے مطابق درگا کے گھر پر جمعرات دیر رات حملہ کیا گیا۔درگا نے بتایا کہ انہیں اور ان کے دوستوں کو سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صرف مجھ پر ہی نہیں بلکہ میرے کارٹون پر کمنٹ کرنے والے میرے دوستوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔گھر پر پتھر بازی کے واقعہ کے بعد درگا نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔درگا نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر میڈیا کی خاموشی کو لے کر فکر مند ہیں۔انہوں نے اس کارٹون پر معافی مانگنے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...