آصفہ عصمت دری معاملہ:جموں بار اسوسی ایشن کے رویہ میں تبدیلی متاثرہ کے کنبے کو معاوضہ اور سکیورٹی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2018, 11:39 PM | ملکی خبریں |

جموں ، 15 اپریل (ایس او نیوز؍ یو ا ین آئی) آصفہ عصمت دری و قتل کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے کے مطالبے کو لیکر دو ماہ تک ایجی ٹیشن کرنے والے جموں ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن نے اپنے رویے میں غیرمعمولی تبدیلی لاتے ہوئے آصفہ کے کنبے کو معاوضہ دینے اورسکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بار اسوسی ایشن نے یہ مطالبہ ایک پریس ریلیز میں کیا ہے ۔ آصفہ کیس کی سی بی آئی انکوائری کے مطالبے ، اس کی شہ پر کٹھوعہ بار اسوسی ایشن کی جانب سے کرائم برانچ کو کیس کا چالان پیش کرنے سے روکنے اور جموں بار اسوسی ایشن صدر اڈوکیٹ بی ایس سلاتھیہ کی جانب سے متاثرہ (آصفہ) کنبے کے وکیل کو عدالت میں پیش ہونے سے روکنے کی دھمکی کے واقعات کی وجہ سے بار اسوسی ایشن شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے ۔ جموں کے وکلاء کے احتجاج کا سپریم کورٹ نے بھی ازخود نوٹس لیا ہے ۔ چوطرفہ تنقید کو دیکھتے ہوئے اڈوکیٹ سلاتھیہ نے نہ صرف متاثرہ کنبے کو معاوضہ دینے اور سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے بلکہ آصفہ کے حق میں ہفتہ کی شام کینڈل لائٹ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔دریں اثنا اڈوکیٹ سلاتھیہ نے میڈیا کو بتایا کہ 11 اپریل کی ہڑتال روہنگیا پناہ گزینوں کی جموں بدری کے مطالبے کو لیکر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو جموں کے لوگوں کو سننا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر لوگ ایجی ٹیشن کررہے ہیں تو حکومت کو لوگوں کو سننا ہوگا۔ان کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے ۔ کشمیر میں 1987میں فاروق عبداللہ نے منصفانہ انتخابات نہیں ہونے دئے ۔ ہمارے پاس جو رپورٹ ہے اس کے مطابق مسلم یونائیٹڈفرنٹ(مف)کے قریب 16امیدوار تھے ۔وہ جیتنے والے تھے لیکن ان کو جیتنے نہیں دیا گیا۔ غیرمنصفانہ انتخابات کرکے کس کا جنم ہوا؟ دو لوگ جن میں ایک پاکستان چلا گیا ، ایک ابھی بھی سری نگر میں ہے جس کا نام یاسین ملک ہے ۔ استحصال کی وجہ سے ہی ایسے لوگ جنم لیتے ہیں۔ اڈوکیٹ سلاتھیہ نے نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ کے بار اسوسی ایشن صدر کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے مطالبے پر کہا کہ وہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کرسکتے ہیں۔ مجھے کوئی ڈر نہیں ہے ۔ کم از کم یہ سامنے آئے گا کہ میں نے کیا کہا تھا اور کس تناظر میں کہا تھا۔ مجھے بھی سچائی پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ اڈوکیٹ سلاتھیہ نے 11 اپریل کو جموں میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نکالی گئی ترنگا بردار روہنگیا مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں آج ترنگا ہے اور اگر انہیں مجبور کیا گیا تو یہ اپنے ہاتھوں میں اے کے47اٹھا لیں گے ۔ کانگریس پارٹی کے ساتھ وابستگی کے حوالے سے پوچھے جانے پر اڈوکیٹ سلاتھیہ نے کہا’میری کانگریس کے ساتھ وابستگی رہی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں۔ میں 1987سے کانگریس کا رکن رہا ہوں۔ آزاد صاحب کو ہمیشہ اپنا بڑا بھائی مانا ہے ۔ لیکن بار اسوسی ایشن میں کسی سیاسی جماعت کی کوئی اہمیت نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...