کٹھوعہ معاملہ:فورنسک لیب کی رپورٹ میں ملے اہم ثبوت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 11:36 AM | ملکی خبریں |

کٹھوعہ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری وقتل معاملے میں ایک بڑا خلاصہ ہواہے۔دراصل، اس معاملے میں دہلی کی ایک فورنسک رپورٹ آئی ہے، جس میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بچی کے ساتھ مندرکے اندر ریپ کیا گیاتھا۔فارنسک لیب ایف ایس ایل نے اپنی رپورٹ میں تمام ثبوتوں کی جانچ کے بعدانہیں صحیح پایاہے۔

رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ مندرکے اندر جوخون کے دھبے ملے تھے وہ متاثرہ کے ہی تھے۔ اس سے یہ پتہ چلتاہے کہ مندرکے اندر ہی 8سالہ معصوم بچی سے ریپ کیاگیاتھا۔ جانکاری کے مطابق، دہلی ایف ایس ایل نے اپنی رپورٹ اپریل کے پہلے ہفتے میں ہی دی تھی۔اس کے علاوہ مندرسے کچھ بالوں کا گچھا ملاتھا، جس کی جانچ میں یہ پتاچلاہے کہ وہ ملزم شوبھم سانگرا کے ہی بال تھے۔

اس رپورٹ میں اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ متاثرہ کے کپڑوں پرملے خون کے دھبے اس کے ڈی این اے سے میچ کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی متاثرہ کے پرائیویٹ پارٹ میں بھی خون پائے جانے تصدیق کی ہے۔

عیاں رہے کہ 10سے 17جنوری کے بیچ میں کٹھوعہ کے رساناگاؤ ں میں 8سال کی معصوم سے گینگ ریپ کیاگیاتھا۔ پچھلے کچھ دنوں میں اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی گئی، جس میں چار پولس والوں سمیت 8لوگوں کوملزم ٹھہرایاگیاہے۔

خیال رہے کہ کٹھوعہ معاملے کی جانچ کررہی جموں وکشمیر کی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کوجانچ میں دقتوں کا سامنا کرناپڑرہاتھا کیونکہ اسے جوثبوت ملے تھے ، وہ ملزموں کوقصوروارثابت کرنے کیلئے حاصل نہیں تھے ۔ملزموں نے مبینہ طورسے کچھ مقامی پولس اہلکاروں کے ساتھ مل کرمتاثرہ کے کپڑے دھلے تھے تاکہ ثبوت کوختم کیاجاسکے۔

جموں -کشمیرکی فارینسک لیب بھی کپڑوں پرخون کے دھبے تلاشنے میں ناکام رہی تھی۔اس کی وجہ سے ایس آئی ٹی ملزموں کے خلاف معاملہ درج نہیں کرپارہی تھی۔اس کے بعدریاست کے ڈی جی پی نے وزارت داخلہ سے مددمانگی تھی کہ ثبوتوں کی جانچ دہلی فارینسک لیب کے ذریعے کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...