کٹھوعہ عصمت دری: 7 ملزمان پر فرد جرم عائد، آج سے روزانہ سماعت کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2018, 11:45 AM | ملکی خبریں |

کٹھوعہ،7؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری اور قتل کے معاملہ میں پٹھان کوٹ ضلع اور سیشن عدالت نے جمعرات کو 7 ملزمان کے خلاف الزامات طے کر دئیے ہیں۔ آٹھویں ملزم پر الزامات طے کئے جانے پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔ آج یعنی جمعہ سے سیشن عدالت ساتوں ملزمان کے خلاف باقائدہ سماعت کا آغاز کرے گی۔

اسپیشل پبلک پراسکیوٹر جے کے چوپڑا کے مطابق سیشن عدالت نے 120-بی (مجرمانہ سازش)، 302 (قتل) اور 376-ڈی (اجتماعی عصمت دری) سمیت رنبیر پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کر دئیے ہیں۔

جے کے چوپڑا نے بتایا کہ کٹھوعہ میں 10 جنوری کو اغوا کرنے کے بعد 8 سال کی بچی کو نشیلی دوائیں اور بھانگ کھلا کر کئی دنوں تک اس کے ساتھ گینگ ریپ اور قتل کرنے کے معاملہ میں کٹھوعہ کے رہائشی ساجھی رام، اس کے بیٹے وشال، خصوصی پولس افسر دیپک کھجوریا عرف دیپو، سریندر ورما، پرویش کمار عرف منو، ہیڈ کانسٹیبل تلک راج اور سب انسپکٹر اروند دتا کے خلاف الزامات طے کر دئیے گئے ہیں۔

آٹھواں ملزم نابالغ ہے اور وہ سانجھی رام کا بھتیجا ہے۔ چوپڑا نے کہا کہ آٹھویں ملزم پر الزامات طے کئے جانے کو لے کر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ جموں و کشمیر پولس کا دعوی ہے کہ آٹھواں ملزم بھی بالغ ہے۔

چوپڑا نے بتایا کہ ثبوت مٹانے اور رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ 328 (زہریلی چیز کھلانا) کے تحت بھی الزامات طے کئے گئے ہیں۔ دو پولس اہل کاروں تلک راج اور اروند دتا کے خلاف رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ 161 (سرکاری ملازم کا رشوت لینا) کے تحت بھی الزامات طے کئے گئے ہیں۔

وکیل صفائی نے جج تیجوندر سنگھ سے کہا کہ آٹھواں ملزم نابالغ ہے، جس پر فریق استغاثہ نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ چوپڑا نے بتایا کہ عدالت نے حکومت سے اعتراض دائر کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اس معاملہ کو پنجاب کے پٹھان کوٹ کی عدالت میں منتقل کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ کو پٹھان کوٹ منتقل کرنے کے ساتھ ہی اس معاملہ پر روزانہ فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر بند کمرے میں سماعت کا بھی حکم دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے متاثرہ فریق کی حفاظت کے پیش نظر یہ حکم سناتے ہوئے کہا تھا کہ فیئر (خوف) اور فیئر ٹرائل (آزادانہ سماعت) ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ سپریم کورٹ نے اس کے علاوہ کسی بھی ہائی کورٹ کو اس مقدمہ سے متعلق کسی بھی معاملہ پر سماعت سے روک لگا دی تھی اور جموں و کشمیر حکومت کو متاثرین اور ملزمان کو پٹھان کوٹ لانے لے جانے کا خرچ برداشت کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ ہے پورا معاملہ: جموں کے کٹھوعہ میں اسی سال 10 جنوری 2018 کو 8 سال کی معصوم بچی کو اغوا کر کے اسے مندر میں 3 دن تک رکھا۔ اس دوران اس کے ساتھ ایک پولس اہلکار سمیت 8 افراد نے ریپ کیا۔ فارینسک لیب کی رپورٹ کے مطابق، اس دوران بچی کو بھانگ اور نشیلی دوائیں دے کر بے ہوش رکھا گیا۔ چارج شیٹ کے مطابق متاثرہ کا 13 جنوری 2018 کو گلا دباکر اور پتھر سے مارکر قتل کر دیا گیا۔ 16 جنوری کو بچی کی لاش لاوارث حالت میں جنگل سے برآمد ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...