کشمیری قیدیوں پر حملے کی خبر سے وزارت داخلہ نے تہاڑ سے جواب مانگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 11:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوں کے ساتھ مارپیٹ سے متعلق میڈیا رپورٹ کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں جیل ڈائریکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے۔بہرحال ذرائع کے مطابق حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شاہد یوسف پر کوئی حملہ نہیں ہو۔دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے دہشت گردوں کی مالی اعانت معاملے میں ملزم یوسف تہاڑ جیل میں ہی بند ہے۔وزارت نے تہاڑ جیل ڈائریکٹر جنرل کو واقعہ کی تفصیلی معلومات اور اب تک کی گئی کارروائی کے بارے میں جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے بھی کہا ہے کہ وہ اتحادی اتھارٹی کو اس ہائی سیکورٹی والی جیل میں سیکورٹی کے نظام کا جائزہ لینے اور ضرورت پڑنے پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی معلومات کے مطابق تین قیدیوں کے پاس غیر قانونی مواد تھا اور جب جیل حکام نے اسے ہٹانے کرنے کی کوشش کی تو قیدیوں نے اس کی مخالفت کی اور زبردستی اس کوپکڑ کی کوشش کرنے لگے۔یہ پوچھے جانے پر کہ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے تہاڑ واقعہ کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو گوبا کو فون کیا تھا یا نہیں، اس پر وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ آئینی حکام کے ساتھ داخلہ سکریٹری کی بات چیت کی نوعیت مراعات یافتہ ہوتی ہے اور اس وجہ سے وزارت اس طرح کی بات چیت کی نہ تو تصدیق کر سکتا ہے اور نہ ہی اس سے انکار کر سکتا ہے۔اس سے پہلے سری نگر سے ایسی رپورٹ ملی تھی کہ محبوبہ نے تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوں پر مبینہ حملے کے بارے میں سوشل میڈیا کی رپورٹ پر گوبا سے بات چیت کی تھی اور ان قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کو کہا تھا۔ریاست کے سرکاری حکام نے بتایا کہ محبوبہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر زخمی کشمیری قیدیوں کی تصاویر آنے کے بعد گوبا سے بات کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...