جنگجوئیت ترک کرنے پر فٹبالر ماجد کو ملیں گی ڈھیر ساری سہولیات
سری نگر، 17 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فٹبالرسے دہشت گرد بنے ماجد ارشاد نے سرینگر میں سکیورٹی کے سامنے خود سپردگی کردی ۔ جنوبی کشمیر کے رہنے والے ماجد کو فوج اور جموں وکشمیرپولیس نے معاف کر دیا۔جس کا واضح مطلب یہ کہ اب اس پر اب کوئی کیس نہیں چلے گا۔ دراصل نجی ٹی وی چینلABPنیوز نے کل رات ’’گھنٹی بجاؤ‘‘ پروگرام نشرکیاتھا ، پروگرام میں اپنی ماں کے آنسوؤں کو دیکھ کر دہشت گردی کی دنیاچھوڑ کر ماجد واپس آگیااورسیکوریٹی فورسزاورجموں وکشمیرپولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔خیال رہے کہ فٹبالر کے طورپرشناخت بنا چکا ماجد سیکوریٹی فوسز کی کاروائی میں اپنے دوست کی موت کے صدمہ سے دوچارہوکرلشکرطیبہ کا سرگرم رکن بن گیاتھا ، ماجد کی ماں نے رو رو کر واپس آنے کی دعا کر رہی تھی۔ خیال رہے کہ جونوجوان بھٹک کر دہشت گردی کی راہ اختیار کریتے ہیں پھر اس سے ناطہ توڑ کر واپس آجاتے ہیں ، سرکار کی طرف سے انہیں خصوصی رعایت ملتی ہے ۔ اس شخص کے نام پربینک اکاؤنٹ میں ڈیڑھ لاکھ کی ایف ڈی کی جاتی ہے، اچھے برتاؤ کے بعد اس رقم کو تین سال بعد مکمل طورپر نکالی جا سکتی ہے ، ساتھ ہی سرینڈر کے بعد تین سال تک 2000 روپے کاا سٹاپن دیا جاتا ہے۔