ہندوسماج اتسوا کے بعد کاسرگوڈ میں فرقہ وارانہ تشدد۔ پولیس نے کیا لاٹھی چارج
کاسرگوڈ 17؍دسمبر (ایس اونیوز)اتوار کے دن یہاں منعقدہ ہندوسماج اتسوا میں شرکت کے بعدواپس لوٹنے والوں پر سنگ باری کا الزام لگاتے ہوئے شرپسندوں نے مختلف مقامات پرموٹر گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیااور صورتحال پر قابو پالیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سنگ باری اور لاٹھی چارج میں بہت سے لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔اولیاتھڈکا نامی علاقے میں دکانوں پر بھی سنگ باری کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔بہت سے تاجروں نے الزام لگایا کہ پولیس نے زبردستی دکانیں اور کاروباری ٹھکانے بندکروائے اور دکانداروں کے ساتھ زیادتیاں کیں۔اس واقعے کی مذمت میں اولیاتھڈکا علاقے میں دکانداروں نے صبح چھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بطور احتجاج کاروبار مکمل بند رکھا۔
ناخوشگوار حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے حفاظتی بندوبست سخت کردیا ہے تاکہ بد امنی مزید دوسرے علاقوں تک نہ پھیل سکے۔