کاسرگوڈ میں کروڑوں روپے مالیت کے کچھوے اور ہرن کے سینگ اسمگل کرنے والے گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th October 2017, 7:00 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ15؍اکتوبر(ایس او نیوز)کاسرگوڈ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے مصدقہ اطلاعات کی بنیا دپر چھاپہ مارتے ہوئے کچھوے اور ہرنوں کے سینگ اسمگل کرنے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کچھوؤں اور سینگوں کے قیمت کروڑوں روپے ہوگی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کاسرگوڈ محکمہ جنگلات کو خبر ملی تھی کہ کچھ لوگ کچھوے اور ہرن کے سینگ اسمگل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ افسران نے ان مشتبہ افراد پر نگرانی رکھی اور جب وہ لوگ دو کاروں میں کیرالہ سے ممبئی کی طرف سفر پر نکلے تو چھاپہ مارا گیا اور محمد عبداللہ محی الدین ( 46سال)،امام علی (49سال)،بی ایم قاسم (40سال)عبدالکریم (40سال) نامی ملزمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 3ہرنوں کے سینگ اورکچھ مختلف اقسام کے کچھوے برآمد ہوئے۔

کہا جاتا ہے کہ کچھوے اور ہرن کے سینگ کو جادو ٹونے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس لئے شمالی ہندوستان کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی اس کی بڑی مانگ ہے۔اسی بنیا دپر محکمہ جنگلات کے فسران نے اندازہ لگایا ہے کہ اسمگلروں کے پاس سے ضبط کی گئی ان اشیاء کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپوں میں ہوگی۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیرالہ میں گرفتار شدہ مذکورہ ملزمین ممبئی میں موجودنادر اشیاء کی اسمگلنگ کے کسی بین الاقوامی گروہ سے وابستہ ٹولی کو یہ مال فراہم کرنے جارہے تھے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...