کاسرگوڈ: ٹرین کی زد میں آکر 3سالہ معصوم ہلاک۔ 5سالہ بھائی کی حالت سنگین
کاسرگوڈ 24؍جون (ایس اونیوز)کُمبلے میں پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں ریلوے ٹریک کے قریب واقع اپنے گھر سے باہر نکلے ہوئے دو معصوم بچے میں ٹرین کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے بلال(3سال) کی موت واقع ہوگئی ، جبکہ اس کے دوسرے بھائی اسماعیل(5سال) کوسنگین زخمی حالت میں منگلورو کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ صدیق نامی شخص کا گھر ریلوے ٹریک سے بالکل متصل ہے۔ بچوں کی ماں کسی کام سے باہر چلی گئی تھی۔ بچے اپنی ماں کو تلاش کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آگئے اور اس دوران وہ دونوں منگلورو کنّورو ٹرین کی زد میں آگئے۔کاسرگوڈ ٹاؤن پولیس اور ریلوے پولیس کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس رجسٹر کرلیا ہے۔