کاسرگوڈ:1.5کلو گرام سونا اور1.2کروڑ روپے نقد ضبط۔ حوالہ کاروبارکے 2ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd October 2018, 3:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاسرگوڈ 2؍اکتوبر (ایس او نیوز) محکمہ ایکسائزاور کسٹمز کے افسران نے ایک مہم کے دوران حوالہ کاروبار میں استعمال ہونے والے 1.2کروڑ روپے نقد اور 1.5 کلو گرام سونا ضبط کرلیا ہے۔اس کے علاوہ دو ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق افسران کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی طور پر ایک کا ر کے اندر بڑی رقم کیرالہ کی طرف منتقل کی جارہی ہے۔ کاسرگوڈ اور کنّور کے کسٹم افسران نے اس کار پر نظر رکھی اور منگلورو سے کاسرگوڈ کی طرف بڑھتی ہوئی اس کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو کار کی سیٹ میں سوراخ بناکر چھپائی کی رقم ہاتھ لگی۔ کار میں موجود بشیر(۶۰سال) کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی اور اس کی فراہم کردہ اطلاع پرکاسرگوڈ کے کوٹے روڈ پر موجود ایک کرایے کے مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر غیر قانونی طور پر چھپایا گیا 1.5کلو گرام سونا کسٹم افسران کے ہاتھ لگا۔چھاپے کے وقت مہاراشٹرا سانگلی کا رہنے والا رامچندرا پاٹل گھر میں موجود تھا جسے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بشیر نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا ہے کہ روی نامی ایک شخص نے اسے یہ کار منگلورو سے کاسرگوڈ لے جانے کو کہا تھا۔ اور وہ اس سے بالکل بے خبر تھا کار کے اندر کہیں رقم بھی چھپائی گئی ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ بشیر کی گرفتاری کے بعد روی ممبئی کی طرف فرار ہوگیا ہے۔ دوسری طرف گرفتار ملزمین سے پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ حوالہ اور غیر قانونی سونااسمگل کرنے کا یہ کاروبار مہاراشٹرا کی ایک گینگ چلارہی ہے۔ اس لئے پولیس نے اپنی تحقیقات کا دائرہ مہاراشٹرا تک وسیع کردیا ہے۔ تحقیقاتی افسران کا خیال ہے کہ رقم بھیجنے والا اصل شخص ہاتھ لگ جائے گاتو پھر اس حوالہ کاروبار ریکیٹ کا پردہ فاش ہوجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...