کاسرگوڈ: حادثے میں ہلاک شخص کے گھروالوں کو عدالت سے ملی راحت۔41.3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th February 2018, 7:32 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ 5؍فروری (ایس او نیوز) سن 2014میں ایک پرائیویٹ بس کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے موٹر بائک سوار کے گھر والوں کو سٹی پرنسپال کورٹ کی طرف سے بڑی راحت کا فیصلہ سامنے آیا ہے ، جس میں41.3 لاکھ روپے بطور معاوضہ اداکرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔

والاپو نامی مقام نیلّی کنجی مسجد کے قریب رہنے والے عبدالناصرکی موت سڑک حادثے میں اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے بیٹے نوفل کے ساتھ موٹر بائک پر کہیں جارہا تھا۔سیتانگولی نامی مقام پر ایک پرائیویٹ بس کی ٹکر سے عبدالناصر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔اور ان کا بیٹا نوفل شدید زخمی ہوگیا تھا۔ عبدالناصر کی بیوی اور بچوں نے معاوضے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا جس کی سماعت کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا بھاری معاوضہ اداکرنے کا حکم سنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی