کاسرگوڈ میں سات شادیاں رچانے والا دھوکہ باز شخص پولیس کی گرفت میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2017, 1:39 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ،29؍مئی (ایس او نیوز)بنٹوال سے تعلقہ رکھنے والا شادیوں کا شوقین شخص ساتویں مرتبہ شادی رچانے کے بعد پولیس کے شکنجے میں پھنس گیا ہے۔ مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے شادیاں رچانے اور پھر اپنی بیویوں کو دھوکہ دے کر زیورات اور نقدی کے ساتھ فرار ہونے والے شخص کا نام عبدالقادر (۴۸سال) بتایا جاتا ہے ، جو کہ بنٹوال تعلقہ کے بولانتور نامی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

کالّوراوی نامی مقام پر جہاں فی الحال عبدالقادر مقیم تھا، ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کی تھی کہ عبدالقادر اس کے ساتھ شادی رچانے اور کچھ دن قیام کرنے کے بعد اس کے پاس سے ایک لاکھ روپے نقد اور 80گرام سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگیا ہے۔پولیس اس کی تلاش میں لگی ہوئی تھی کہ عبدالقادر ساتویں مرتبہ شادی رچاتے ہوئے کاسرگوڈ سے ایک اور دلہن لے کر اپنے گھر آگیا۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ کی مدد سے پولیس نے عبدالقادر کو گرفتار کرلیا۔

پتہ چلا ہے عبدالقادر کسی نئے مقام پر جاتا اور لوگوں سے اپنا تعارف غیر شادی شدہ شخص کے طور پر کرواتا۔ پھر کسی طرح وہ کسی نہ کسی کو اپنے جال میں پھنسا کر شادی رچاتا اور کچھ دنوں بعد نقد ی اور زیورات کے ساتھ غائب ہوجاتا تھا۔ اس سے پہلے اس نے بی سی روڈ، کلاڈکا،اوجیاڈکا،وٹلا، پویاٹا بیل،کلّوراوی، بائی کٹے وغیرہ میںیہی ڈھونگ رچاتے الگ الگ لڑکیوں سے شادیاں کی تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ اس کی سات بیویو ں میں سے پانچ بیویوں سے اس کو 11اولادیں ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...