کاروار:ہندوستانی فوج ،بحریہ ، فضائیہ کے شتراک سے سنامی عملی نمائش کا اہتمام :کئی لوگوں کی جان بچائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th May 2017, 10:02 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:19/مئی (ایس اؤنیوز)اگر آج سمندر میں اچانک سنامی کا حملہ ہوتاہے تو عوامی زندگی کی کیسے حفاظت کی جاتی ہے اور انہیں کس طرح بچایا جاتاہے اس کے متعلق ہندوستانی فوج کے تینوں شعبہ جات بحریہ، فضائیہ اور آرمی کے اشتراک سے مغربی ساحل کے سمندری علاقہ میں

 جمعہ کو ایک عملی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ ہندوستانی فوج ، بحریہ ، فضائیہ کےاشتراک اور ضلعی انتظامیہ ، بھارتیہ ریڈکراس اور این جی اؤز کے تعاون سے سنامی کے دوران عوامی تحفظ کو لے کر عملی نمائش کی گئی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کرناٹکا میں سب سے پہلی مرتبہ یہ عملی نمائش کاروار کے کدمبا بحریہ اڈے پر سنامی عملی نمائش کے لیبل پرمظاہرہ کیا گیا ۔

سنامی عملی نمائش می ہندوستانی فضائیہ کے ڈونیئر ائیر کرافٹ کے ذریعے ں سنامی کی وجہ سے سمندر میں پھنسے ہوئے 19افراد کی زندگی کوبچایا گیا ۔ اس کے بعدہندوستانی بحریہ کے جوانوں نے جیمنی کرافٹ کا استعمال کرتے ہوئے 20لوگوں کو زندگی بخشی گئی ، سنامی کی وجہ سے ہلاک ہوئے نعشوں کو ساحل پر لاکر متعلقین کے حوالے کیا۔ فضائیہ کے چیتن ہیلی کاپٹر کے توسط سے سمندر میں غوطے لگا رہے ایک فرد کو اوپر اٹھاکر اس کو بحفاظت کنارے لایا گیا ۔ آئی این ایس تلانچل جہاز فی گھنٹہ 60کلومیٹر کی رفتار سے چلتے ہوئے مشکلات میں پھنسے لوگوں کی مدد کی۔ سنئیر ایڈمرل کے جے کمار، کرناٹکا بحریہ علاقہ کے فلاگ آفیسر ، ملک کے مختلف مقامات سے اور بنگلہ دیش، مینمار، مالدویپ اور سری لنکا سے تشریف لائے تحفظاتی نمائندے ، ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، سی ای اؤ چندرشیکھر نایک ، ایڈیشنل ڈی سی ، ایچ پرسنا نے سنامی عملی نمائش کا نظارہ کیا۔ عملی نمائش کے دوران رویندرناتھ ٹیگور بیچ پر فوری علاج مرکز، ڈاکٹروں کی ٹیم ، فسٹ ایڈ موبائیل سواری ،مرد اور خواتین متاثرہ وارڈ جیسے عارضی مراکز کا قیام کیا گیا تھا۔ ان مراکز میں 2ہزار متاثرین کو 7دنوں تک امداد پہنچانے کی سکت تھی۔ این سی سی کیمپ طلبا نے متاثرین کو ڈاکٹروں کے ذریعے فوری امداد پہنچاکر علاج کرایا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔