کاروارضلع کے ہر تعلقہ جات میں گرام پنچایت ممبران کے لئے بائیوایندھن جانکاری ورکشاپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th April 2017, 9:35 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:26/اپریل(ایس اؤنیوز) محکمہ بائیو ایندھن ، ضلع پنچایت اتراکنڑا، محکمہ زراعت کے اشتراک سے آتما یوجنا 2016کے تحت پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسران اور گرام پنچایت ممبران کے لئے حیاتی ایندھن کے وسائل اور ترقی کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ دیہی علاقوں میں جنگلات کے چھوٹے موٹے اشیاء کا استعمال کرنے والے عام کسانوں کو مکمل جانکاری دینے کے لئے ایسے ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ ضلع کے ہرایک تعلقہ جا ت میں 2ورکشاپ منعقد کئے جائیں گے اس طرح کل 12مقامات پر 12ورکشاپ کا اہتمام کئے جانےکی اطلاع دی گئی ہے۔

یلاپور میں 25اپریل اور26اپریل کو منڈگوڈ میں دونوں تعلقہ جات کے تعلقہ پنچایت ممبران کے لئے صبح 30-10بجے سے دوپہر 1بجے تک ورکشاپ کا انعقا د کیا گیا ، جس میں ڈاکٹر وی این نایک نے بائیو ایندھن کے متعلق مکمل جانکاری دی ۔ اسی طرح کا ورکشاپ ضلع کے دوسرے تعلقہ جات میں مئی کے مہینہ میں ورکشاپ منعقد کرنے کی ڈاکٹر وی این نایک نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔