کاروار:60ہزارروپئے کی غیرقانونی شراب ضبط : ملزم فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th April 2017, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:26/اپریل(ایس اؤنیوز) مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے محکمہ ایکسائز کے افسران نے گوا سے کاروار سپلائی کی جارہی غیر قانونی 60ہزار روپئے مالیت کی شراب اور سپلائی کے لئے استعمال کئے گئے آٹو کو شہر کے ایک ہوٹل کے قریب ضبط کرلینے کا واقعہ منگل کی رات پیش آیا ہے، جب کہ ملزم فرار بتایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گوا کی سرحد کے جنگل علاقے سے آٹورکشاکے زریعے غیر قانونی طورپر گوا شراب لے کر کاروار کی طرف روانہ تھے، اس تعلق سے محکمہ ایکسائز کو مصدقہ خبر ملی تو ایکسائزڈی سی شیام جوئس اور سپرنٹنڈنٹ منجوناتھ اریگولی کی رہنمائی میں چھاپہ مارکر ہوٹل کے قریب KA/30-7691نمبر کا آٹورکشا ضبط کرلیا گیا ہے ، جس میں قریب 14بند تھیلوں میں شراب بھری گئی تھی ۔ ضبط کردہ شراب میں 270لیٹر گوا شراب ور 42لیٹر بئیر کی بوتلیں تھیں، جس کی مالیت اندازاً 60ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔ آٹوڈرائیور فرار بتایا گیا ہے۔ کارروائی میں محکمہ ایکسائز کے ایم ایم نائک، امیش گوڈا، اے ایس گھونڈیکر، وشال نائک وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...