کاروار:ضلع پنچایت کے عام اجلاس میں ممبران کا مقوی غذائیں گھر گھر پہنچانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th November 2017, 10:21 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:30/ نومبر (ایس اؤنیوز)ضلع پنچایت کے عام اجلاس میں ضلع پنچایت کے چند ممبران نےکہاکہ ماتراپورنا منصوبہ ضلع میں خاطرخواہ کامیاب ہونہیں پارہاہے، اب تک صرف30فی صد اس پر عمل ہواہے۔کیونکہ حاملہ اور زچہ عورتوں کو آنگن واڑی مرکز پہنچ کر مقوی غذا حاصل کرنا دشوار ہورہاہے، اس لئے پہلے کی طرح مقوی غذاؤں کو گھر گھر پہنچانے کا انتظام کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

میٹنگ میں ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے معاملے کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے ساحلی علاقے میں شدت کی گرمی ہے جب کہ گھاٹ کے اوپر کا علاقہ جنگلات سے بھراپڑاہے، جس کے نتیجے میں مستفیدین کو مراکز پہنچ کر مقوی غذائیں حاصل کرنادقت بھرا کام ہوگیاہے۔ جس کی جی این ہیگڈے سمیت کئی ممبران نے حمایت کی۔

مسئلہ کی معقولیت کو دیکھتے ہوئے ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر ایل چندرشیکھرنایک نے کہاکہ ماتراپورنامنصوبے کو لے کر اترکنڑا، کورگ، اُڈپی اور چک مگلورو اضلاع کے ڈی سی اور ضلع پنچایت افسران کی میٹنگ ہورہی ہے۔ اس میٹنگ میں اعلیٰ افسران بھی شریک ہونگے جہاں مسئلے کو پیش کرتے ہوئے حل نکالنے کی کوشش کئے جانے کی بات کہی۔

البرٹ دیکوستھا نے اسکولوں کو کھیل کے اشیاء کی مناسب فراہمی نہ ہونے پر بھی اعتراض جتایاتو پنچایت صدر جئے شری موگیر نے کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ ای۔ جائیداد منصوبہ شہری سطح پر جاری ہواہے لیکن دیہی علاقوں میں ممکن نہیں ہوپارہاہے ، افسران لاکھوں روپیہ کی رشوت لے کر نمونہ -3لینے کی حالات ہیں ۔ سرسی بلدیہ میں اس کے لئے 1لاکھ روپئے دے کر منظور کرنے کئے جانے کا ممبر جی این ہیگڈے نے سنگین الزام لگایا۔ آفیسر چندرشیکھرنایک نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ عوام میں معلومات کی کمی کی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہورہے ہیں، البتہ رشوت لینےکے واقعہ کی نشاندہی کی جائے تو سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔ ا سکے علاوہ میٹنگ ضلع کے کئی ایک مسائل پر بحث ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...