کاروار :عالمی یوم ڈینگو کی مناسبت سے بڑے پیمانے پر جاتھا کا اہتمام :افسران اور نرسنگ طالبات کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2017, 6:37 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24/مئی (ایس اؤنیوز)ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، ضلع محکمہ صحت اور خاندانی فلاح وبہبودی ، محکمہ نشر واشاعت اور رابطہ عامہ ، سرکاری جی ایس ایم نرسنگ کالج ، آزاد یوتھ کلب ، کے ڈی سی سی ، باپو جی نرسنگ کالج اور جن وکاس سیوا ادارے کے اشتراک سے عالمی یوم ڈینگو کی مناسبت سے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے صحن سے جاتھا نکالا گیا جہاں ایڈیشنل ڈی سی ،ایچ پرسنا نےجاتھا کو ہری جھنڈی دکھائی۔

انڈیا فائٹس ڈینگو کے موضوع پر جاتھا کا اہتمام کیا گیا تھا ، جو شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے محکمہ صحت کے صحن میں اختتام کو پہنچا۔ جاتھا میں نرسنگ کالج کی طالبات نے ڈینگو کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرتے دیکھے گئے۔ پروگرام میں محکمہ صحت کے ڈاکٹر رمیش راؤ، آزاد یوتھ کلب کے نذیر شیخ، جن وکاس کی خیرن النساءسمیت مختلف محکمہ جات کے افسران اور عملہ ، طلبا وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی