شرالی میں شاہراہ کی توسیع 30کے بجائے 50میٹر کا مطالبہ :پنچایت ممبران اور عوام نے دیا ڈی سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th January 2018, 6:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار/بھٹکل:12/ جنوری (ایس اؤنیوز)بھٹکل تعلقہ شرالی گرا م پنچایت حدود کے شرالی بازار سےمتصل گزرنے والی قومی شاہراہ کی مناسب طورپر توسیع کرنے کا مطالبہ لے کر شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش این نائک کی قیادت میں مقامی عوام نے جمعرات کو ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول سے ملاقات کرتے ہوئے درخواست سونپی۔

شرالی گرام پنچایت کے شرالی بازار کے 700میٹر حدود میں قومی شاہراہ 66کی توسیع 45میٹر کے بجائے 30میٹر تک محدود کی گئی ہے، شاہراہ کی توسیع 45میٹر کی مانگ لے کر تعلقہ اسسٹنٹ کمشنرکو کئی بار خطوط لکھتے ہوئے توجہ دلائی گئی ،اس کے باوجود ضلع انتطامیہ غیر سائنٹفک طورپر توسیع کو 30میٹر تک محدود کیا جانا افسوس ناک ہے، گرام پنچایت حدود میں1700سے زائد آبادی بستی ہے، شاہراہ کی توسیع صرف 30میٹر تک روک دینے سے آبادی کی چہل پہل کے لئے کافی مسائل پیدا ہونا یقینی ہے۔

میمورنڈم میں شرالی گرام پنچایت کے ممبران اور عوام کے مطالبہ کے مطابق فوری طورپر گرام پنچایت حدود میں شاہراہ کی توسیع 30میٹر کے بجائے 45میٹر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سنیتا ہیرورکر، ایشور موگیر، یوگیش موگیر، بھاسکر دئیمنے ، جنا دیواڑیگا، پاروتی نائک، لکشمی نائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...