30نومبر سے 29دسمبر تک ووٹر لسٹ کی تجدیدکاری کاعمل شروع : 18سالہ عمر کے نوجوان خاص توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th November 2017, 10:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:29/ نومبر (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کے بھٹکل سمیت ہلیال، کاروار، کمٹہ ، سرسی اور یلاپور کے ودھان سبھا حلقوں میں 30نومبر سے 29دسمبر تک رائے دہندگان کی فہرست میں ترمیم ، تنسیخ، اندرا ج کرتےہوئے نئے طورپر آراستگی کا کام شروع ہونے ضلع انتظامیہ سے جاری پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق 30نومبر سے 29ڈسمبر تک اپنے حق اور شکایات کو لے کر عرضیاں وصول کی جائیں گی۔ دسمبر 6اور21کوگرام سبھا اور مقامی اداروں کے وارڈوں کی میٹنگ میں ووٹر لسٹ کےناموں کی خواندگی کرتےہوئے معائنہ کیا جائے گا۔ دسمبر 3اور17کو سیاسی پارٹیوں کے ایجنٹ ووٹر لسٹ میں غیر مندرج ووٹروں کی عرضیاں حاصل کرنے کےلئے خصوصی مہم چلائیں گے ۔ دسمبر 14سے 29تک خصوصی مہم کے ذریعے لسٹ تیارکی جائے گی۔ 15فروری کو رائے دہندگان کی فائنل لسٹ شائع کی جائے گی۔

عوام توجہ دیں کہ یکم جنوری 2018تک جن کی عمر 18سال ہورہی ہے وہ اپنانام ووٹر لسٹ میں اندراج کے لئے 30نومبر سے 29دسمبرتک چلنے والی مہم کے دوران عرضی دینے کے اہل ہیں۔ یعنی یکم جنوری 2018کو جن کی عمر 18سال ہوجائے گی وہ نوجوان ووٹرلسٹ میں اپنانام شامل کروا سکتےہیں اس سلسلے میں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مہم کے دوران ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج، اخراج، ترمیم ، منتقلی جیسے کاموں کو بھی انجام دیاجائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ ووٹر اپنے بوتھ لیول آفیسر سے رابطہ کرتے ہوئے عرضی نمونہ فارم 6،7اور 8پُر کرنے کی اطلاع پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔