آخر بدھ کے دن ہی بجلی کیوں منقطع کی جاتی ہے!۔ ہیسکام سے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کا سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2017, 2:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار19؍ستمبر(ایس او نیوز) جس طرح بھٹکل میں بجلی کی تاروں، کھمبوں وغیرہ کی درستگی کے لئے بد ھ کے روز ہر ہفتے بجلی کاٹ دی جاتی ہے ،یہی حال کاروار سمیت دیگر شہروں کا بھی ہے ۔ اس مسئلے پرعوام کی پریشانیوں  کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہیسکام کے افسران کے سامنے یہ سوال رکھا  کہ کیا مرمت اوردیگر ضروری کام کے لئے بدھ کے دن ہی بجلی منقطع کرنا ضروری ہے اور کیا یہ کام کسی اور دن  کرنا ممکن نہیں ہے؟ اور کیا ہر ہفتے پورے پورے دن کے لئے بجلی کاٹنا لازمی ہوتا ہے؟

ڈپٹی کمشنر مسٹر نکول نے ہیسکام افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران یہ بات رکھی کہ بدھ کے دن پورے دن کے لئے بجلی کاٹ دینے سے عوام کو ، سرکاری دفاتر کو ، تجارتی، صنعتی وتعلیمی اداروں اوراسپتالوں وغیرہ کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس لئے ہیسکام افسران کو چاہیے کہ وہ اس دشواری سے عوام کو راحت دلانے کے سلسلے میں اقدام کریں۔

اس کے جواب میں ہیسکام افسران نے وضاحت کی  کہ ایک عرصے سے یہ سلسلہ چلا آرہا ہے کہ سنیچر کے دن بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں درپیش مسائل کا جائزہ لے کر فہرست تیار کی جاتی ہے اور پھر بدھ کے دن اسے حل کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔اس پر ڈپٹی کمشنر نے  کہا کہ اگلے بدھ کے دن بجلی منقطع کرکے تمام کام نمٹا ئے جائیں اور پھر آئندہ تین ہفتوں تک بدھ کے دن بجلی کاٹنے کا سلسلہ بندرکھا جائے۔ پھر اس کے بعد نتائج اور حالات کا جائزہ لے کر دوبارہ اس کا شیڈول بنانے کے سلسلے میں سوچاجائے جس سے عوام کو راحت ملے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...