کاروار: احتجاج کے دوران گالی گلوج کا الزام: رکن اسمبلی کے خلاف شہری پولس تھانے میں شکایت  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th January 2019, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:29؍جنوری (ایس او نیوز) میں جب احتجاج کررہا تھا تو اس وقت ’’مجھے لوفر ،۔۔۔۔۔کا بیٹا ‘‘ کہتے ہوئے میری ہتک کرنےو الے کاروار انکولہ کی رکن اسمبلی روپالی نائک کے خلاف ذاتی ہتک کے تحت شہری پولس تھانے میں  شکایت کیا ہوں ۔ کنڑا اور واٹال پارٹی کے راگھو نائک نے  اس کی جانکاری دی ۔

شہر کے پتریکابھون میں رپیس کانفرنس میں اخبارنویسوں کو بتایا کہ کورمگڑھ کشتی غرقآب سانحہ کے مہلوکین کو عوامی اسپتال داخل کرنےکے دوران مہلوکین کے رشتہ دار حکومت کے اعلان کردہ معاوضہ 2لاکھ روپئے سے زندہ رہنے والے کیسے اپنی زندگی کی تعمیر کریں ؟ اس اعلان پر بیزارگی کا اظہار کرتے ہوئے راگھو نائک نے کہاکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق کم سے کم انہیں 10لاکھ روپئے معاوضہ ملنا چاہئے تھا۔ متاثرین کے سنگین حالات کا ہمیں شعور تھا اسی لئے 10لاکھ معاوضہ کی مانگ لےکر احتجاج کررہے تھے۔ اسی وقت رکن اسمبلی روپالی نائک نے ’’لوفر، ۔۔۔۔۔۔۔کا بیٹا ‘‘ کہتے ہوئے گالی گلوج کی اور میری بے عزتی کی ۔ جائے وقوع موجود پولس کے اعلیٰ افسران نے بھی ’تم اگر یہیں رہوگے تو تمہارے خلاف قانونی نظام میں خلل پیدا ہونے کی بات کہی تو ہم وہاں سے نکل گئے۔

روپالی نائک 2لاکھ 20ہزار عوام کی نمائندہ ہیں وہ ایک اعلیٰ مقام پر فائز رہنے کے باوجود اس کے غلط الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے میری ہتک کرنا ٹھیک نہیں تھا۔ میں نےجیسے ہی پولس تھانے میں شکایت درج کی تو رکن اسمبلی وڈیوکلپ میں جو آواز ہے وہ میری نہیں ہے کہتے ہوئے خودکا دفاع کرنےلگی ہیں۔راگھو نائک نے مانگ کی کہ وڈیوکلپ لیباریٹری کو بھیج کر سچائی کا پتہ چلائیں ۔ پریس کانفرنس میں پورنیما مہیکر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ دن راگھو نائک کا  احتجاج   کسی مفاد کے لئے نہیں تھا، رکن اسمبلی چاہتیں تو احتجاج کو منظور کرلیتیں ، اگر غلط تھا تو سمجھا سکتی تھیں ، اس کے بجائے صبر اور اپنے مقام کا احترام بھول کر اس طرح کے الفاظ کا ستعمال کرنا زیبا نہیں دیتا۔ رکن اسمبلی معاملے کو لے کر معافی مانگیں ۔ پریس کانفرنس میں وکیل سی کے سدرکیر، خلیل اللہ خان، ولسن فرنانڈیز، شبیر شیخ، سنگیتا نائک، سلوراج، گنیش ، سومیش ، چندرکانت نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔