اترکنڑا ضلع کے 62پرچہ نامزدگیوں میں سے 4مسترد :58قانونی طورپر درست
کاروار:26/اپریل (ایس او نیوز)ریاستی ودھان سبھا انتخابات کے لئے اترکنڑا ضلع کے 6حلقوں سے کل 62امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے۔افسران کی طرف سے 25اپریل کو نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد ضلع میں کل 4پرچہ نامزدگیوں کومستردکیاگیا بقیہ 58 صحیح قرار دئیے گئے ہیں۔ کاروار میں تین اور ہلیال میں ایک پرچہ نامزدگی صحیح جانکاری نہ دینے پر رد کئے گئے ہیں۔
کاروار میں آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی کی امیدوار لیلا بائی تھانیکراور آزاد امیدوار سبھاش وڈر کو کوئی بھی تجویز کرنے والے نہیں ہونے کی بنا پر پرچے ردکئے گئے ہیں تو راجیش کھالواڈیکر کا پرچہ ذات کے متعلق اور ہلیال میں بی جےپی کی طرف سے سورنا ہیگڈے کو بی فارم نہیں ملنے کی وجہ سے ردکیاگیاہے۔
لیلابائی تھانیکر نے اپنے پرچہ نامزدگی میں ایم ای پی کو قومی پارٹی بتایا ہے جب کہ وہ ایک علاقائی پارٹی ہے،پرچہ نامزدگی کو 10افراد کا تجویز کرنا ضروری ہے ، ان وجوہات کی بنا پر انکا پرچہ قبول نہیں کیاگیا ۔ راجیش کھالواڈیکر نے خود پسماندہ ذات کا بتاتے ہوئے اس کے ثبوت میں کوئی سند نہیں پیش کی اور صرف 5ہزارروپئے اداکئے تھے ، جب راجیش کونکن مراٹھا ذات سے تعلق رکھتے ہیں، اس وجہ سے ان کا پرچہ ردکیاگیا۔