کاروار:30/ستمبر (ایس اؤنیوز)اتراکنڑا ضلع کاروار شہر کے کوڑی باغ روڈ پر واقع 2دکانوں میں ہاتھ صاف کرکے لُٹیرے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، واردات آج سنیچر صبح منظر عام پر آئی ہے۔ چوروں نے قفل توڑ کر اندر داخل ہوتے ہوئے دونوں دکانوں کو صاف کردیا ہے۔
شہر کے کوڑی باغ روڈ پر واقع امرت ہوٹل کے سامنے والی 2دکانوں میں چوری کی یہ واردات پیش آئی ہے۔ ایک دکان موبائیل کی ہے تو دوسری پان شاپ ہے جس کا قفل توڑ کر چوری کو انجام دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قریب ایک لاکھ 25 ہزار مالیت کی چوری ہوئی ہے۔ جس میں 80ہزارروپیوں کے موبائیل اور 45ہزار روپئے نقد بتائی گئی ہے۔ مقامی پولس جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ کاروار شہری پولس تھانے میں کیس درج کیا گیاہے۔