کاروار شہری تھانہ پولس بائک چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th January 2019, 7:51 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:30؍جنوری (ایس او نیوز) گزشتہ سال 5مئی کو چوری ہوئی بائک کو پتہ لگاتے ہوئے دوملزموں کو گرفتار کرنےمیں شہری تھانہ پولس کامیاب ہوئی ہے۔

شہر کی احمد کامپلکس کے سامنے کھڑی کی گئیں اپنی کے ٹی ایم بائک چوری ہونے کے متعلق 2018مئی میں  کوڑی باگ کے ارشد منور خان نے    پولس تھانے میں شکایت درج کی تھی۔ معاملے کو لےکر شہری تھانہ پولس نے کیس درج کرلینے کے بعد تفتیش شروع کی تھی۔ آخر کار پولس بائک چوروں کو پتہ لگا کر بائک کو ضبط کرلینےمیں کامیاب ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت سرسی کے مائکل روڈرگس (24) اور نظام موٹو دستگیر شیخ (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ تفتیشی کارروائی میں شہری پولس تھانہ ایس آئی نوین نائک، پرشانت ساونت، منجوناتھ گونڈ، راجیش دیواڑیگا، مرلی دھر نائک ، راجیش نایک شریک تھے۔ ایس پی ونایک پاٹل اور کاروار ڈی وائی ایس پی کی رہنمائی میں پولس ٹیم نے کارروائی انجام دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...