کاروار:ملیریا بیماری کے ازالے میں عوامی نمائندوں کا تعاون ضروری : ضلع پنچایت آفیسر چندر شیکھر نایک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th June 2017, 9:47 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16/جون (ایس اؤنیوز)متعدی بیماریوں کے ازالے میں عوامی نمائندوں کا تعاون بہت ضروری ہے، محکمہ صحت عامہ کے ساتھ عوامی نمائندے ضلع کو ملیریا پاک ضلع بنانے میں اپنا بھرپور ساتھ دینے کی ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر چندرشیکھر نایک نے اپیل کی۔

وہ یہاں جمعہ کو محکمہ صحت عامہ کے ہال میں ضلعی انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت ، محکمہ نشرواشاعت اور عوامی رابطہ عامہ کے اشتراک سے ملیریا ازالہ کے متعلق عوامی نمائندوں کے معلوماتی کیمپ اورمباحثہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خظاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لئے معمولی جانکاری بھی ہے تو ایسی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے ازالے میں عوامی نمائندوں تعاون کی اپیل کی۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کاروار بلدیہ کے صدر گنپتی نائک نے کہاکہ ملیریا ازالہ کیمپ کے انعقاد سے عوامی نمائندوں کو عوام میں بیداری لانا ممکن ہوگا۔ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ محکمہ کےساتھ تعاون کرتے ہوئے ملیریا کے ازالے کے لئے کام کریں۔ بلدیہ کی نائب صدر لیلابائی تھانیکر نے افتتاحی کلمات میں کیمپ سے حاصل کردہ جانکاری کو عوام میں پھیلانےکی اپیل کی۔ کیمپ میں انسداد بیماری افسر کیپٹن رمیش راؤ نے ملیریا کے نقوش، نشانات ، روک تھام کے لئے پیشگی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلی جانکاری دی۔ ضلع صحت عامہ کے تعلیمی افسر ڈاکٹر ایس جی نائک نے نظامت کی۔ ضلعی صحت عامہ کے افسر ونود بھوتی ، کاروار تعلقہ صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر سورج نائک ڈائس پر موجود تھے۔ بلدیہ ، تعلقہ پنچایت کے ممبران کیمپ میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔