روبیلااور دڑھار انجکشن کے متعلق سوشیل نیٹ ورک پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی: میڈیکل آفیسر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2017, 10:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:22/فروری    (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع میں روبیلا اور دڑھار انجکشن کی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، انجکشن مہم کو لےکر سوشیل نیٹ ورک سائٹس پر جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کیس درج کرنے کے لئے حکومت نے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع  محکمہ صحت عامہ کے آفیسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار نے دی۔

بچوں کو ایم آر، پولیو اور دیگر انجکشن دینے کامطلب بیماری کے خلاف تحفظ فراہم کرنا مقصود ہے، اس سے بچوں کی کسی بھی صلاحیت یا قابلیت پر کوئی اثر نہیں ہوگا، والدین سرکاری ڈاکٹروں ، تعلقہ میڈیکل افسروں ، محکمہ تعلیمات عامہ اور اطفال محکمہ کے افسران اورپرائیویٹ ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے انجکشن کے متعلق جانکاری حاصل کریں اس کے بعد اپنے بچوں کو انجکشن دلوا سکتے ہیں ۔ ضلعی میڈیکل آفیسر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روبیلا اور دڑھار انجکشن دلوا کر بیماریوں کی روک تھام میں تعاون کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...