کاروار:مقامی ادارے کچرانکاسی کے لئے کڑے اقدامات کریں :مصنوعی رنگوں سے مورتیوں کی تیاری اور وداعی پر روک لگائیں : ڈپٹی کمشنر نکول کی افسران کو ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th July 2017, 9:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:26/جولائی (ایس اؤنیوز) اپنے کارِحدود میں پی اوپی اور مصنوعی رنگوں سے مورتیوں کو تیار نہ کرنے اور ان کی آبی ذخیروں میں غرقابی کو روکنے کے لئے کڑے اقدامات کرنے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے مقامی سرکاری انتظامیہ اداروں کے کمشنر اور چیف آفیسرس کو ہدایات جاری کی ہیں۔

ضلعی ڈی سی نکول بدھ کو ڈی سی دفتر کے ہال میں اترکنڑا ضلع شہری مقامی اداروں کی ترقی جات جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی نے میٹنگ میں موجود افسران کو ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سے سوکھا کچرا اور پانی سے آلودہ کچرا لازماً الگ الگ جمع کرنے اور کچرا جمع کرنے والی سواریوں کو ٹارگیٹ دینے کی ہدایت دی ساتھ میں کہا کچرا جمع کرنے والی سواریوں کے نگراں کاروں سے کہاکہ کسی حال میں بھی سڑکوں پر کچرا گرنے نہ پائے۔ مقامی انتظامیہ کے مزدوروں کو گلوز اور بوٹ مہیا کرکے اس کے پہنے جانے کی افسران نگرانی کرنے کو کہا۔

میٹنگ میں کاروار بلدیہ کے ماحولیاتی انجنئیر نے بتایاکہ کاروار میں ہردن جمع کرنے والے گدلے کچرے کو کھاد تیاری کے لئے ذخیرہ کیا جارہاہے، جس کا 45دنوں کے بعدٹسٹ لیاجائے گا، اس کام کے لئے ڈمپنگ یارڈ پر 8مزدورں کو نامز د کیاچکا ہے جہاں وہ کچرے کو الگ الگ کرکے کھاد تیار کرنے کی شروعات کی جارہی ہے، چونکہ بارش کا موسم ہے اسی لئے ومڈرو پلاٹ فارم کے اوپر کٹا تعمیر کرکے کچے کچرے کو جمع رکھ کر کھاد تیاری کاکام شروع کئے جانے کی جانکاردی ۔

میٹنگ میں ڈی یو ڈی سی اسسٹنٹ ایگزکیٹیو انجنئیر آر پی نائک نے خیال ظاہر کیا کہ وارڈ کمیٹیوں کی تشکیل کے دوران 50فی صد زیادہ خاتون ممبران کو منتخب کریں اور ہر ہفتہ وارڈ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کریں تاکہ تمام پاکی صفائی کی مہم میں حصہ لینے کے لئے آمادہ ہوں، جب تمام مل کر کام کرتے ہیں تو شہر پاکیزہ ہوتاہے۔ ڈی یو ڈی سی کے ایگزکیٹیو انجنئیر ایس ورکت مٹھ اور ضلع کے تمام مقامی اداروں کے افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...