کاروار میں سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کی بھرمار۔ حادثات میں اضافے کا سبب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2018, 10:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 7؍اگست (ایس او نیوز) شہر میں سڑک پر یونہی چھوڑے گئے مویشیوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اس وجہ سے یہاں ہونے والے سڑک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

رات کے وقت شہر کے سویتا سرکل، پھول بازار، گرین اسٹریٹ، ایم جی روڈ، بانڈی شیٹی روڈ، نندن گدا روڈ جیسے علاقوں میں آوارہ مویشیوں کا ہجوم لگ جاتا ہے ۔ یہاں وہاں بیچ سڑک پر سوئے پڑے جانوروں کی وجہ سے موٹر سواریوں کو بہت زیادہ دقت کاسامنا کرناپڑتا ہے۔ اور اکثر آدھی رات کو یا ذرا اندھیرے علاقے میں دور سے یہ جانور نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات واقع ہورہے ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دودھ کے لئے گائیں پالنے والے لوگ اپنے گھر میں جانوروں کو باندھنے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں یونہی آوارہ گرد ی کرنے کے لئے سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ سڑک کنارے پائے جانے والے کچرے کے ڈبوں اور ڈھیر کی وجہ سے بھی بعض جانور اپنے مالکین کے گھر نہیں جاتے بلکہ ادھر ادھر گھوم پھر کر کچرا کھاتے اور پھر سڑک پر ہی رات گزاری کرلیتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ کاروار شہر کی سڑکیں مویشیوں کا باڑہ بن کر رہ گئی ہیں۔

عوام کا الزام ہے کہ شہر میں آوارہ مویشیوں کی تعداد روزبروز بڑھتی جارہی ہے، لیکن شہر کی میونسپل کاونسل کوئی بھی قدم اٹھائے بغیر اس طرف سے آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہوئی ہے۔کچھ لوگوں کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ آوارہ کتوں سے نجات دلانے میں ناکام میونسپل کاونسل کے پاس آوارہ مویشیوں کا مسئلہ حل کرنے کی طاقت کہاں سے آئے گی۔کہاجاتا ہے کہ میونسپل کاونسل کی طرف سے ان جانوروں کو اپنے قبضے میں لینے یا پھر انہیں پکڑ کر گؤ شالاؤں میں بھیج دینے کی اسکیم بھی صرف کاغذی منصوبہ بن کر رہ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔