کاروار:ایس ایس ایل سی امتحانا ت کے دوران کسی مسئلہ کو جگہ نہ دیں، شفافیت کا خاص خیال رکھیں: ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th January 2018, 7:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :29/ جنوری (ایس اؤنیوز)ایس ایس ایل سی کے امتحانات ضلع کے لئے وقار کا سوال ہے کسی مسئلے کو راہ دئیے بغیر شفافیت کے ساتھ انجام دینے ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے محکمہ تعلیمات کو ہدایات جاری کیں۔

امسال مارچ ،اپریل میں منعقد ہونےو الے ایس ایس ایل سی امتحانات کے پیش نظر پیر کو ڈی سی دفتر میں امتحانات پیشگی تیاری جائزہ میٹنگ میں وہ خطاب کررہے تھے، ڈی سی نے کہاکہ امسال کاروار تعلیمی ضلع سے کل 10171طلبا و طالبات ایس ایس ایل سی امتحانات لکھیں گے ، جس کے لئے ضلع بھر میں 38امتحانی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے اور امتحانات کی نگرانی کے لئے 15امتحانی آفیسر، 38چیف سپرنٹنڈنٹ، 5نائب چیف سپرنٹنڈنٹ، 38کسٹوڈینس کا نامزد کئے جانےکی جانکاری دی ۔

اسی طرح سرسی تعلیمی ضلع سے کل 10494طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہونگے جن کے لئے 35امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ یہاں 35نگراں کار، 70ریاستی دفتر کے اسکواڈ، ضلع اور تعلقہ سطح پر 8اسکواڈ ٹیم، 16امتحانی آفیسر، 35چیف سپرنٹنڈنٹ، 35کسٹوڈین، 560 امتحانی کمرہ نگراں کاراور35میڈیکل اسٹاف کو نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی سی نے میٹنگ میں بتایا کہ تعلیمی میدان میں ساحلی اضلاع مشہور ہیں، ان کا ایک نام ہے ، ان حالات میں معمولی غلطی بھی ہمارے لئے مسئلہ پیدا کرے گی تو خاص توجہ دیتے ہوئے کسی ہنگامہ کو جگہ نہ دیتے ہوئے منظم انتظامات کے ساتھ امتحانات منعقد کرنے کی صلاح دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے ہرایک امتحانی مرکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری لازمی ہے سرکاری اسکولوں پر خاص توجہ دے کر تیاری کرلیں اس سلسلے میں اگلے 7دنوں میں بی ای اؤ کو رپورٹ دینے کی بات کہی۔ امتحانات کے سوال پرچے اور جوابی پرچوں کے بنڈل ضلع خزانے سے نائب خزانوں کو پولس حفاظت میں ہی لےجانے اور امتحان ختم ہونےکے بعد جوابی پرچوں کو پولس کی حفاظت کے ساتھ سکیورٹی روم میں رکھنے کے لئے کہا۔ اس پوری کارروائی کی وڈیو ریکارڈنگ کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ امتحانی کمروں کے نگراں کاروں کی نامزدگی ، سوال پرچوں کے بنڈل کھولنے کے متعلق ہدایات دیں۔

ڈی سی نکول نے امتحانی مراکز پر دیگر سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ٹائلیٹ خاص کر لڑکیوں اور خواتین کے لئے خصوصی انتظام کرنے ، پینے کے پانی کی فراہمی اور ایک ڈاکٹر کو موجود رہنے کی بات کہی۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت ایگزکیٹیوآفیسر ایل چندرشیکھر نایک ،کاروار تعلیمات عامہ کے ڈپوٹی ڈائرکٹر پی کے پرکاش، سرسی کے ڈپوٹی ڈائرکٹر ایم ایس ہیگڈے ،ڈائٹ کے پرنسپال ایشور نایک، تمام تعلیمی افسران ، مختلف اسکولوں کے صدور مدرس،محکمہ کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...