ضلع اُترکنڑا میں 23،24،25 نومبر کو ووٹرلسٹ میں ناموں کے  اندراج کے لئےچلائی جائے گی خصوصی مہم : کاروار میں ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2018, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20؍نومبر (ایس او نیوز) ہندوستانی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 23،24اور 25نومبر کو اترکنڑا ضلع میں ووٹرس کے ناموں کے اندراج کے لئے خصوصی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے پریس کانفرنس میں دی ہے۔

 منگل کو ڈی سی دفتر ہال میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے  بتایا کہ جن کی عمر 18برس ہوچکی ہے، ان کا نام  نئے رائے دہندگان کی فہرست میں درج کیا جائے گا۔مہم کے دوران  نام، پتہ میں تبدیلی ، دیگر مقامات کو منتقلی کے متعلق بھی عرضیاں قبول کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 23،24،25نومبر کو بوتھ آفیسران آپ کے متعلقہ بوتھ سنٹرس پر صبح 9بجے سے شام 6بجے تک موجود رہتے ہوئے عوام سے عرضیاں قبول کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  معذوررائے دہندگا ن کو بھی ان کے حق کا استعمال کرنے کےلئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہیں پولنگ بوتھ تک لے آنے اور لے جانے کے لئے سواریوں کا انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ  اس سلسلے میں آفیسران کو متعلقہ علاقوں میں معذورین کے لئے بیداری پروگرام منعقد کرنے کی ہدایات جاری  کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔