ایس ایس ایل سی اور پی یوسی میں امتیازی نمبرات سے کامیاب اقلیتی طلباو طالبات کے لئے خصوصی وظیفہ : طلبا توجہ دیں
کاروار :10؍جولائی (ایس اونیوز)ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں امتیازی نمبرات سے کامیاب اقلیتی طلبا و طالبات کو تعلیمی میدان میں مزید ترغیب دینے لئے خصوصی وظیفہ دینے کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود کی طرف سے آن لائن عرضیاں مطلوب ہیں۔
آن لائن عرضی دینے کے لئے 5اگست آخری تاریخ ہے۔ اہل طلبا www.gokdom.kar.nic.in ویب سائٹ کے ذریعے اپنی عرضی سونپ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ایس ایل سی میں 95فی صد شرح سے زائد کامیاب 250طلبا کو 10ہزار روپئے اور پی یوسی میں 90فی صد شرح سے زائد کامیاب 250طلبا کو 20ہزاروپئے خصوصی وظیفہ جاری کرنے کی پریس ریلیز میں اطلاع دی گئی ہے۔