سنگاپور کا دورہ کرکے کاروارپہنچے بلدیہ ملازمین کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2017, 7:33 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:2/ دسمبر(ایس اؤنیوز)سنگاپور میں کچرہ نکاسی ، صفائی ، ذخیرہ اندوزی اور کن کن طریقوں سے گلی محلوں میں کچرہ جمع کیا جاتاہے اس کا مطالعہ کرنے سنگاپور کا دور ہ کرکے ملک لوٹے کاروار بلدیہ کے 4ملازمین کے اعزاز میں جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نایک کی طرف سے بلدیہ صحن میں تہنیتی پروگرام منعقد کیاگیا ۔

سنگاپور کا دور ہ کرکے ملک لوٹے بلدیہ ملازمین کی گل پوشی کرتےہوئے ان کی تہنیت کرنے کے بعد جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھونایک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکثر عوامی نمائندے مختلف میدانوں کے مطالعہ کا بہانہ کرکے بیرونی ممالک کا دورہ کرتے ہیں لیکن ان کے دورے سے کیا فائدہ ہوتاہے سمجھ سے باہر کی بات ہے۔ مگر بلدیہ ملازمین کا بیرونی ملک کا دورہ کرنا مفید و کارآمد ہے۔ کیونکہ جن لوگوں کو میدان میں کام کرنا ہے اگر وہ خود اس کا مشاہدہ کرتےہیں تو ہمارے لئے فائدہ مند ہوگا۔ عوامی نمائندوں اور افسران کے بیرونی ملک کے دوروں سے لوٹنے پر عوام ان کی بڑی آؤبھگت کرتےہوئے تہنیتی جلسوں کا اہتمام کرتے ہیں ۔ جب کہ کار آمد دورہ کئے بلدیہ کے ملازمین تہنیت کے مستحق ہونے کی بات کرتےہوئے سرکاری فیصلے کی ستائش کی۔ اس موقع پر میڈیکل انسپکٹر محمد یعقوب شیخ،ممبر رتناکر نائک، پریمانند گنگا، پانڈورنگا ہری کنتر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔