کاروار: مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نوجوانوں کو مشتعل کرکے نفرت پھیلارہے ہیں : سیوادل ضلعی صدر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th January 2019, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:29؍جنوری (ایس او نیوز)بار بار اشتعال انگیز اور متنازعہ بیانات دینےو الے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کو ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ہونےکا شعور نہیں ہے، غلط بیانات کے ذریعے نوجوانوں کو غلط راستے پر لے جانےو الے اننت کمار ہیگڈے کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کےدوران کرارا جواب دینے کانگریس سیوا دل شعبہ کے ضلعی صدر آر ایچ نائک نے عوام سے اپیل کی۔

ضلع پتریکا بھون میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی وزیر کے بیانات کی کڑی مذمت کی ۔ ذات پات، دھرم وغیرہ کی تفریق و تعصب کے بغیر بھائی چارگی سے رہنےو الے باشندوں کے درمیان وزیر اننت کمار   کے ذریعے نفرت  بوئی جارہی ہے۔ گزشتہ سال ہوناور کے پریش میستا کی ہلاکت کے موقع پر بھی ہیگڈے نے اشتعال انگیز بیان دئیے تھے۔ نوجوانوں کو مشتعل کرنے والے بیانات دینا  ہی ان کا   کام ہوگیا ہے۔ پانچ مرتبہ رکن پارلیمان ہونے کے باوجود کوئی ترقی کا کام نہیں ہواہے، کئی برسوں سے فائلوں کی دھول چاٹ رہا انکولہ ہبلی ریلوے لائن منصوبے کو جاری کرانا ممکن نہیں ہوسکا۔

بی جے پی کی سرپرستی والے ڈھونگی ماحولیاتی ماہر ایک اہم منصوبے میں سدراہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کو کنارے کرکے منصوبے کو منظورکروانے کے لئے وزیر نے کوئی کوشش نہیں کی۔ سنئیر پارلیمانی رکن اور مودی کابینہ میں وزیر ہونے کے باوجود ضلع کے لئے کوئی منصوبہ لانے میں ناکام ہیں۔ ذمہ دار عہدے پر رہ کر غیر ذمہ دارانہ  اشتعال انگیز بیان دے کر سماجی امن میں خلل ڈالنے والے اننت کمار کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام برابر سبق سکھانے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...