کاروار: معمولی مسائل کو سنجیدگی نہ لیں، نوجوان اپنی سوچ بدلیں تو سما ج پرسکون ہوگا: یوم بزرگاں پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th October 2017, 7:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) بزرگوں کا احترام و عزت کریں ، ان کے بتائے ہوئے سچے راستے پر عمل کرنے سے ہی سماج میں سکون و اطمینان ہونا ممکن ہونے کا سنئیر سول جج ٹی گووندیا نےخیال ظاہر کیا۔

ضلع قانونی خدمات بورڈ ، ضلع وکلاء تنظیم ، محکمہ خواتین و اطفال ، محکمہ اپاہج و بزرگاں ، ملیکارجن جن سیوا سنگھ کے اشتراک سے ہبوواڑہ میں یومِ بزگاں کے پروگرام میں وہ خطاب کررہے تھے۔

موصوف نے بزرگوں کے لئے قانونی بیداری کے موضوع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے موٹے مسائل کو بہت ہی سنجیدگی سے لینےکے نتیجے میں خاندا ن تنازعہ کا شکار ہوتاہے، یہاں بزرگوں کو نظر انداز کئے جانے سے بھی مسائل پیچیدہ ہوجاتےہیں۔ ان کو اپنے مسائل سے باہر کیاجانا ہی مسائل کو جنم دیتاہے۔ نوجوانوں کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے تب کہیں جا کر سماجی تحفظ ممکن ہوگا۔

وکلاء تنظیم کے ضلعی صدر اُدئیے نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتوں کی طرف سے بزرگ شہریوں کے لئے کئی ایک انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ وکیل آر وی بھٹ نے مصالحت ، ثالثی کردار اور جنتا عدالت پرروشنی ڈالی تو چندرکانت نے سرکاروں کی طرف سے ملنے والی سہولیات کی تفصیلی جانکاری دی۔ محکمہ خواتین و اطفال کے آفیسر راجیندر بیکل نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کےافسران وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔