اُترکنڑا: 30 اپریل کو دوسرے مرحلے کی پلس پولیو مہم
کاروار26؍اپریل (ایس او نیوز)ضلع ڈی سی کے دفتر سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل کو دوسرے مرحلے کی پلس پولیو ڈراپس بچوں کو پلانے کی مہم شروع کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر مسٹر نکول نے پلس پولیو مہم کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال پہلے مرحلے کی پلس پولیو مہم کے دوران دیہی علاقوں میں 85197 اورشہری علاقوں میں28629بچوں کو پولیو ڈراپس پلائے گئے۔اس طرح جملہ113826بچوں کو پولیو ڈراپس پلاکر محکمہ صحت و خاندانی بہبودنے جو نشانہ طے کیا تھااسے صد فی صد سے بھی زیادہ پورا کیا گیا،جو کہ ایک قابل ستائش بات ہے۔اس بار دوسرے مرحلے میں اس بات پر خاص دھیان دینا ہوگا کہ کوئی ایک بچہ بھی اس دوا سے محروم نہ ہو ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراشوک کمار نے بتایا ہے کہ کرناٹکا میڈیکل کالج (کمس)کاروار کے اسپتال میں 30اپریل کو صبح 8بجے پلس پولیو دوسرے مرحلے کی مہم کا افتتاح کیا جائے گا۔