کاروار: سی برڈ متاثرین میں ہرجانہ چک تقسیم کاری پروگرام :معاوضہ رقم کا بہتر استعمال کرنےسول جج کی صلاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th January 2018, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20/ جنوری (ایس اؤنیوز)سی برڈ منصوبے کےمتاثرین میں سرکارکی طرف سے تقسیم کی جارہی ہرجانہ امداد کو کسی مفید کام میں استعمال کرتےہوئے زندگی میں استحکام لانے کی ضلع سول منصف اور ضلع قانونی بورڈ خدمات کے صدر وٹھل دھارواڑکر نے صلاح دی ۔

وہ یہاں ضلع سول عدالت کے صحن میں ضلع انتظامیہ ، ضلع قانونی بورڈ اور ضلع وکلاء تنظیم کے اشتراک سے منعقدہ قانون اور خصوصی لوک عدالت کے ذریعے سی برڈ متاثرین میں ہرجانہ چک تقسیم کاری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ سینئر سول عدالت اور چیف جج شیوکمار بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے متاثرین کہنے کے بجائے مستفیدین کالفظ استعمال کیا ہے، ہرمہینہ مرحلہ وار اہل مستفیدین میں معاوضہ چک ادا کئےجائیں گے۔ آج دوسرے مرحلے کو جاری کیاگیا ہے، مستفیدین تعاون کرتے ہوئے اپنے معاوضہ کی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

کاروار تعلقہ میں کل 258مستفیدین کو منتخب کرتے ہوئے ان میں 10،18،59،930روپئے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح انکولہ تعلقہ میں کل 11.38کروڑ روپیوں کو تقسیم کیا جارہاہے۔ پروگرام میں ایڈیشنل سنئیر سول عدالت کے جج امرناتھ کے کے ، کاروار جے ایم ایف سی سول جج مہیش چندرکانت، کاروار جے ایم ایف سی ایڈیشنل جج وویک گراموپادیائے، سنئیر سول جج اور ضلع قانونی بورڈ کےممبر سکریٹری ٹی گوندیا ، کاروار بلدیہ کے کمشنر اور زمین حصولیابی کے خصوصی افسر ایس یوگیشور ، وکلاء تنظیم کے صدر ایس کے پوار اور سکریٹری مہیش ہری کانت وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...