کاروار: فلکی تہوار کی مناسبت سے سائنس مرکز اور کالی ندی برج پر کئی پروگرام : آسمان کا نظارہ خاص

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th January 2019, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10؍ڈسمبر (ایس او نیوز)بینالاقوامی فلکی محاذ تہوار  کے 100سالہ جشن کے موقع پر کاروار کے مختلف سطح کے طلبا کے درمیان فلکیات پر لکچر، آسمان کا نظارہ سمیت مختلف سرگرمیوں کو انجام دیا جائے گا۔

کرناٹکا سائنس اور ٹکنالوجی ترغیب سوسائٹی بنگلورو، اترکنڑا ضلع انتظامیہ ، علاقائی سائنس مرکز کاروار کے اشتراک سے 10 جنوری  2019سے 13جنوری 2019تک منائے جارہے سہ روزہ تہوار کے دوران کئی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

10جنوری کی شام 6بجے سے رات 9بجے تک سرکاری پی یو کالج کے طلبا کو سائنس مرکز کاروار اور کالی ندی برج پر لکچرر اور آسمان کا نظارہ کرایاجائے گا۔ 11جنوری کی صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ہائی اسکول طلبا کے لئے  سائنس مرکز کاروار میں کئی پروگرام  اور شام 6بجے سے رات 9بجے تک سرکاری آرٹس اور سائنس کالج میں لکچراور آسمان کا نظارہ ہوگا۔ 12 جنوری کی شام 6بجے سے رات 9بجے تک ہائی اسکول طلبا کے لئے لکچر اور نظارۂ سماں اور 13جنوری کی شام 5بجے رات 9بجے تک کالی ندی برج پر عوام کے لئے آسمان کا نظارہ کئے جانے کی جانکاری پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...