کاروار:آفاقی حادثات کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنے محکمہ تحصیل عملے کے لئےتربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th June 2017, 9:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:12/جون (ایس اؤنیوز)برسات کے موسم میں اچانک پیش آنے والےسیلاب، طغیانی اور دیگر آفاقی حادثات کے دوران ضروری تحفظاتی اقدامات کرنے کے لئے ضلع کے منتخب ولیج اکاؤنٹنٹس کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے 4روزہ آفاقی حادثات تحفظاتی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے 80ولیج اکاونٹنٹس کو تربیت دئیے جانے کی جانکاری محکمہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

ورکشاپ کا آغاز جمعہ کو ہوا، منتخب نمائندوں کو 2زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے انہیں تیراکی، چھوٹی کشتی میں پتوار چلانا، رافٹنگ کے ذریعے کس طرح حفاظتی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں ا س کی تربیت دی گئی ۔ اسی طرح خود کی حفاظت، ابتدائی علاج(فسٹ ائیڈ)،موٹر بوٹ کی ڈرائیونگ ، بھرپور بہتی ندی کو پار کرنا (فیری کراسنگ)، رسی کے ذریعے حفاظتی تدابیر ، مشینوں اور دیگر حفاظتی اشیاء کے استعمال کی تربیت دی گئی ۔ اترکنڑا ضلع انتظامیہ کی طرف سے ایسے تربیتی ورکشاپ گذشتہ تین سالوں سے منعقد کئے جارہے ہیں۔ پہلے سال 60،دوسرے سال 80اور امسال 80محکمہ تحصیل کے عملے کو تربیت دی گئی۔ موسم باراں میں ضلع کے کئی ایک دیہاتوں میں مصنوعی سیلاب کی صورت پیدا ہوتی رہتی ہے ، ایسے موقعوں کے دوران عملہ وہاں پہنچ کر حفاظتی تدابیر کو اختیار کرکے عوام کو بحفاظت بچالانے میں مدد کرنے کے لئے یہ تربیتی کیمپ ممد و معاون ہوتے ہیں۔ ریاست میں صرف ہماری ضلع انتظامیہ کی طر ف سے محکمہ تحصیل کے عملے کو ایسی تربیت دئیے جانے کی جانکاری ایڈیشنل ڈی سی ایچ، پرسنا نے دی۔

منتخب نمائندوں کو تربیت دینے کے لئے کالی ندی کے کنارے کو منتخب کیا گیا تھا جو تربیت ہی بہت ہی موزوں اور مناسب مقام ہے۔ لگاتار چار دن وہاں مختلف طریقوں کو اپنا کر ان کی تربیت کی گئی تاکہ ان میں خود اعتماد ی اور لیڈر شپ کی خصوصیات پیدا ہوں۔ اس موقع پر کئی ایک تربیت پانے والے ولیج اکاونٹنٹس نے بتایا کہ ورکشاپ سے انہیں مختلف تربیتی پہلوؤں پر عبور حاصل ہوا ہے ، خود اعتمادی میں اضافہ بھی ہوا۔ چندرکانت ہری کنتر، ونود، جئے رام ہری کنتر، جگدیش ہری کنتر نے تربیتی کورس میں رہنمائی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔