کاروار:بلدیہ وارڈوں کی دوبارہ ترتیب نو :17مئی تک اعتراضات داخل کرنےکا موقع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th April 2017, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:26/اپریل(ایس اؤنیوز) اترکنڑا ضلع کے مقامی انتظامیہ یعنی میونسپالٹی، بلدیہ ، پٹن پنچایت وغیرہ کے وارڈوں کی دوبارہ تشکیل کاری کا کام جاری ہے۔سال 2011کی مردم شماری کے تحت وارڈوں کی دوبارہ تشکیل کی گئی ہے۔ جن تعلقہ جات میں یہ تقسیم کاری کی گئی ہے انہیں 17مئی کے اندر اعتراضات سونپنے کی مہلت دی گئی ہے

ہر ایک وارڈ کی سرحد، حلقہ اور آبادی کو شمار کرتے ہوئے وارڈوں کوترتیب دیا گیا ہے۔ اترکنڑا ضلع کے سرسی ، کاروار اور ڈانڈیلی بلدیہ کے فی کس31وارڈوں کی اور کمٹہ میونسپالٹی کے 23، منڈگوڈ پٹن پنچایت کے 19، سداپور پٹن پنچایت کے 15وارڈوں کی اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دوبارہ سرحد مقرر کرتے ہوئے ترتیب دی ہے ،ان وارڈوں کی تقسیم کاری کو لے کر کوئی اعتراضات ہیں تو 17مئی تک سونپ سکتےہیں اس کے بعد ہی مصدقہ اعلامیہ جاری کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ ضلع کے بقیہ تعلقہ جات یلاپور، ہلیال، بھٹکل،جالی ، ہوناوراور انکولہ بلدیہ کے وارڈوں کی دوبارہ تقسیم کاری ہونا باقی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔