کاروار:یوم جمہوریہ کی تقریب میں سبھی افسران اور عملہ کی شرکت لازمی : ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2019, 7:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11؍جنوری (ایس او نیوز) یوم ِ جمہوریہ 26جنوری کو منعقد ہونے والے پروگرام میں تمام افسران  اور عملہ لازمی طورپر شریک ہونے کی اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول تاکید کی ہے۔

یوم جمہوریہ کےمتعلق ضلعی سطح کی افسران کے ساتھ منعقدہ  پیشگی تیاری میٹنگ میں افسران سے کہاکہ جس طرح سبھی قومی تہوار وں کے موقع پر افسران اور عملہ حاضر رہتاہے اسی طرح 26جنوری کے پروگرام میں ہر محکمہ جات کے افسران اور عملہ لازماً شریک ہونے کی بات کہی۔ اور اس دن کی حاضری دستاویز کو شام تک ڈی سی دفتر کو روانہ کرنے کی تاکید کی۔

ڈی سی نے بتایا کہ ہرسال کی طرح صبح 30-7بجے محکمہ جات اپنے اپنے دفاتر میں پرچم کشائی کریں گے ۔ صبح 8بجے ڈی سی دفتر میں پرچم لہرایا جائے گا اور 45-08کو پولس پریڈ میدان میں عوامی پروگرام میں ضلع نگراں کاروزیر پرچم کشائی کریں گے۔ اس موقع پر مارچ پاسٹ، مہمان کا پیغام اور طلبا و طالبات کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ ڈی سی نے کہاکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر کو چراغاں کریں ، پاکی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جو بھی پروگرام میں شریک عوام کے درمیان مٹھائی تقسیم کرنے کے علاوہ بہترین کارکردگی پر انعامات وغیرہ کا بہتر انتظام کرنے کی بات کہی۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر محمد روشن ، ایس پی ونایک پاٹل ، اپر ڈی سی ڈاکٹر سریش اٹنال ، آئی اے ایس پروبیشنری دلیش ششی کانت موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...