کل جمعہ کو بنگلور میں ہوگا جائیداد کی رجسٹریشن اور اسٹامپنگ سہولیات سے لیس کاویری آن لائن خدمات کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th November 2018, 9:23 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:15؍نومبر (ایس او نیوز)رجسٹریشن اینڈ اسٹامپ محکمہ کے عوامی معاون منصوبے ’’کاویری آن لائن خدمات ‘‘ کا 16نومبر بروز جمعہ کو بنگلور میں باقاعدگی کے ساتھ افتتاح ہوگا۔ اس بات کا اعلان ضلع اُترکنڑا کے  نگراں کاروزیر اور وزیر برائے تحصیل آر وی دیش پانڈے نے  کیا۔

وزیر موصوف نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ 16نومبر جمعہ کی صبح 10بجے ودھان سودھا ہال میں منعقد ہونے والے پروگرام میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کاویر ی آن لائن خدمات کو عوام کے حوالے کریں گے۔ کاویری آن لائن خدمات کے ذریعےجائیداد کی رجسٹریشن اور اس کے متعلق دیگر خدمات عوام کو بآسانی دستیاب رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے دئیے گئے سہولیات سے استفادہ کریں۔ 

پریس ریلیز میں کہاگیا ہے  کاویری آن لائن خدمات کا افتتاح  12نومبر کو ہونے والا تھا مگر بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر 16نومبر کواس کا افتتاح کیا جارہاہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی کینرا ایم پی نلین کمار کٹیل نے کی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی حمایت

بھوپال سے بی جے پی کی پارلیمانی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکور نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اصلی دیش بھکت تھا۔ اس متنازعہ بیان کی ہرطرف سے مذمت ہورہی تھی مگراس کی حمایت میں اب ضلع جنوبی کینرا کے ایم پی نلین کمار کٹیل اور ضلع شمالی ...

سی پی آئی ایم کارکن قتل معاملے میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے 7کارکنان کوسزائے عمر قیداورفی کس 1لاکھ روپے جرمانہ

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماکسسٹ) کے پی پویتھرن نامی کارکن کوقتل کیے جانے کے 12سال بعد اس جرم کا ارتکاب ثابت ہونے پر آر ایس ایس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے 7کارکنان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

بھٹکل میونسپالٹی انتخابات کے لئے51 اُمیدواروں نے داخل کیا پرچہ نامزدگی؛ 9 اُمیدوار بلامقابلہ منتخب ہونا طئے؛ 29 مئی کو ہوں گے انتخابات

بھٹکل میونسپالٹی کے لئے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں جملہ 23 سیٹوں کے لئے 51 اُمیدواروں نے  53 پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ جمعرات کو پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی جس کے ساتھ ہی  یہ صاف ہوگیا ہے کہ جملہ 23 سیٹوں میں  سے 9 سیٹوں پر کوئی مقابلہ نہیں ہوگا کیونکہ ان سیٹوں  پر صرف ...

منکی میں عورت اور اُس کی دو بیٹیوں کی نعشیں ملنے کا معاملہ؛ ہوگئی شناخت ؛ کیا اُس کے شوہر نے ہی ان تینوں کا قتل کرایا ؟

قریبی علاقہ منکی میں گذشتہ روز ایک خاتون اور دو لڑکیوں کی نعشیں  سمندر کنارے برآمد ہوئی تھیں، جس کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ انہوں نے خودکشی کی ہوگی، مگر اس معاملے میں ایک نیا موڑ آگیا ہے جس کے مطابق  گمان کیا جارہا ہے کہ اُسی کے شوہر نے  اُس کا قتل کیا ہے۔

بنگلور میں 23/ مئی کو ووٹوں کی گنتی کے دوران امتناعی احکامات نافذ

23 مئی کو لوک سبھاانتخابات کے نتائج کا اعلان ہورہا ہے۔ انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے مرحلے میں کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہونے پائے اس کے لئے شہر کے پولیس کمشنر سنیل کمار نے 23مئی کی صبح چھ بجے سے شہر بھر میں امتناعی احکامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بلدی انتخابات کے لئے 5945 نامزدگیاں داخل

ریاست بھر کے بلدی اداروں کے لئے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نامزدگیوں کے اندراج کی تاریخ کل ختم ہونے کے بعد جملہ 5945 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔

مودی کی اقتدار میں واپسی کے تمام راستے بند: راہل گاندھی

 کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حزب اختلاف کے طور پر کانگریس کی کارکردگی کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پارٹی نے مؤثر طریقہ سے عوام کے مسائل کو اٹھایا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے ان کے تمام راستے بند کر دئے گئے ...