کاروار: ٹھیکے کی بنیاد پر کام کرنے والے بلدیہ مزدوروں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے ڈی سی کی ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2017, 10:15 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14/جون (ایس اؤنیوز)ضلع کے مختلف مقامی بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے بلدیہ یومیہ مزدوروں کو ہر ماہ 5تاریخ کے اندر تنخواہ ادا کرنے کے علاوہ مناسب سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ہدایات جاری کیں۔

وہ یہاں مقامی بلدیاتی اداروں کے افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں محکمہ جات کی ترقی کا معائنہ کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے بتایا کہ بلدیہ میں جو مزدور ٹھیکے کی بنیاد پر کام کررہے ہیں انہیں لازماً مہینےکی 5تاریخ سے پہلے تنخواہ ادا کریں۔ جس کے لئے مقامی اداروں کے اکاؤنٹس میں مزدوروں کی تنخواہوں کے لئے ضروری رقم بطور ضمانت رکھنےکے بعد ہی بقیہ رقم کو استعمال کریں۔ اگر کوئی افسران ہدایات کی ان دیکھی کرتاہے تو خاطی افسر کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ مزدورو ں کی تنخواہوں میں سے ہرماہ کاٹی جانے والی پی ایف اور ای ایس آئی رقم کی دستاویزات اگلی تنخواہ سے پہلے انہیں دی جائے۔اگر کوئی وقت پر کام نہیں کرتاہے تو ایسے ٹھیکداروں کے خلاف کارروائی کریں۔ پی ایف اور ای ایس آئی لازمی ہے ، اگر کسی مزدور کے لئے یہ نہیں کیا گیا ہے تو بلدیہ افسر اور چیف آفیسر کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی۔ مزدوروں کو لازمی طورپر شناختی کارڈ دیں۔ بلدیہ میں ایک کمرہ ان کے آرام کے لئے مختص کریں، موجود رقم کی مناسبت سے ان کے آرام کے لئے الگ سے ایک کمرہ تعمیر کریں، جس میں ٹائلٹ، غسل خانہ ، بجلی لائٹ اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانےکی ڈی سی نے ہدایات جاری کیں۔ حاضری بک میں کئی خامیوں کو دیکھا گیا ہے ، لازمی طورپر بیومیاٹرک طریقہ کو اپنا کر تصدیق کریں۔ بلدیہ مزدوروں کو ہفتہ میں ایک دن ضرور چھٹی دیں، چھٹی کے دن متبادل انتظامات کرتے ہوئے دوسروں سے مزدوروں سے صفائی کاکام لینےکی بات کہی۔ سرکاری حکم نامے کے تحت مزدوروں کے لئے صبح کے ناشتے کا انتظام کرنا چاہئے ، کم سے کم تنخواہ قانون کے مطابق اور وقتاً فوقتاً تبدیل و ترمیم کی جانے والی تنخواہوں اور بھتوں کو اداکریں۔ ان سب کے باوجود اگر کوئی غیر ضروری مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کا ڈی سی نے انتباہ دیا ہے۔ اپر ڈی سی ، ایچ پرسناسمیت مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی