کاروار: غریب خاندان سرکاری امداد سے محروم : لاچاری و بے بسی میں بھی پڑھائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th November 2018, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:9؍نومبر (ایس او نیوز) اس غریب خاندان کو دیکھئے انہیں سرکار کی طرف سے کوئی مدد نہیں دی گئی ہے۔ فاریسٹ زمین کو اتی کرم کرکے ایک کمرہ میں مقیم انہیں ابھی تک بھاگیہ جیوتی سے بجلی سپلائی نہیں دی گئی ہے۔

کاروار تعلقہ ہنکون کے کٹیندر واڑا کے چندرکانت کامبلے خاندان کی لاچاری اور مجبوری کا یہ واقعہ ہے۔ یہ صرف غریب ہی نہیں بلکہ گھر کا مالک چندرکانت اندھا ہے، گھر میں بجلی نہیں ہے، بڑا بیٹا سنیل پی یو دوم میں زیر تعلیم ہے ۔  جدید ترقی یافتہ زمانےمیں بھی سنیل اپنی پڑھائی کے لئے رات میں  مٹی کے تیل کے چھوٹے سے چراغ  اور دن میں کھڑکی کی روشنی پر انحصار کرتاہے۔ ماں کی دن بھر کی  مزدور ی پر ہی گھر کا گزارہ ہوتاہے۔ گھر کا سہاراانیل کامبلے کو 6ماہ پہلے ایک انجان سواری ٹکردینےکے نتیجےمیں پیٹھ کی ہڈی ٹوٹ کر اسپتال میں زیر علاج  بیٹے کی  نگرانی نابینا  باپ چندرکانت کررہاہے تو سمجھ لیجئے کس کمپرسی کے عالم میں وہ جی رہے ہیں۔

متعلقہ خاندان کو حکومت بھاگیہ جیوتی منصوبے کے تحت بجلی کنکشن دے سکتی ہے لیکن نہیں دی ہے۔ ان کے گھر کاروار کے سماجی کارکن راگھو نائک ملاقات کرتے ہوئے حالات کو ہیسکام محکمہ کے سامنے پیش کئے ہیں۔ جہاں ہیسکام کے افسر اڈورکر نے کہاکہ گھروالے صرف عرضی دیں ،رقم وغیرہ وہ خود ادا کرکے بجلی کنکشن دینےکا تیقن دیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔