انکولہ میں ہوئی مشتبہ موت کا معمہ حل ؛ پولس نے کیا قتل کے 2 ملزمین کو گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2018, 2:19 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار22؍مارچ(ایس اونیوز)انکولہ کے سنجیوا دتّا باناولیکر (28سال)کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کے معمہ کو پولیس نے حل کرلیا ہے اور اس قتل کے الزام میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت ہارواڈ کے مکین ویویکانند درگیا کھاروی (21سال)  کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ اس قتل کا  دوسرا ملزم ایک کم عمر لڑکا ہے جسے بیلے کیری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار ملزمین کے پاس سے قتل میں استعمال کی گئی رسّی، موٹر بائک اور موبائل فون وغیرہ ضبط کیے گئے ہیں۔پولیس کے بیان کے مطابق پرانی دشمنی کی وجہ سے سنجیوا کو مو ت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مارچ 15تاریخ کو ہارواڈ کے ساحلی کنارے میں سنجیوا کی لاش برآمد ہوئی تھی۔مقامی افراد نے میمورنڈم دیتے ہوئے تحصیلدار سے مطالبہ کیا تھا کہ اسے ایک غیر فطری موت سمجھنے کے بجائے قتل کے زاویے سے تحقیقات کروائی جائے۔

انکولہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کے دوران اس قتل کا راز کھلا اور مذکورہ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔جب ملزمین کو جائے واردات پر پنچ نامہ کرنے کے لئے لایا گیا تو مقامی لوگوں نے ملزمین کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس گاڑی کا گھیراؤ کیاجس سے تھوڑی دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ مگر  بعد پولیس نے وہاں موجود ہجوم کو سمجھا بجھا کر منتشر کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔