کاروار: قانونی نظام کی بحالی اور تحفظ میں پولس کا اہم رول : یوم شہیداں کے موقع پر ضلعی جج کی ستائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd October 2017, 8:27 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:22/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)قانونی نظام کی بحالی اور تحفظ میں پولس کا بہت ہی اہم رول ہے ، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنےو الے فوجیوں کی طرح اندرون ملک یہ حفاظت کرتے ہیں۔ ضلع مصنف وی ایس دھارواڑکر نے ان خیالات کااظہار کیا۔ پولس یومِ شہیداں کے موقع پر پولس پریڈ میدان میں پولس شہیدوں کے یادگار مقام پر گل پیشی بعد وہ خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ دن رات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے فرائض کو انجام دینے والے پولس کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہی کی موجودگی سے ہی عوام امن ، اعتماد سے زندگی گزارنا ممکن ہواہے۔ افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ نے کہاکہ 21اکتوبر 1959کو چین اور بھارت کی سرحد کے لداخ میں ہوئی جنگ کے دوران 10بھارتی پولس شہید ہوئے تھے انہی کی یا دمیں یہ دن منائے جانے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...