کاروار۔ پیرنم ٹرین کی اضافی بوگیوں میں ایم پی اور ایم ایل اے پرنظراندازی کا الزام : مادھو نایک کا عدم اطمینان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th September 2018, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10/ستمبر(ایس اؤ نیوز) حال ہی میں’’کاروار ۔ پیرنم ‘‘ڈی ای ایم یو ٹرین کو اضافی بوگیاں منسلک کئے جانے کے افتتاحی پروگرام میں اترکینرا حلقہ کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اور کاروار کی رکن اسمبلی روپالی نائک نےہری جھنڈی دکھانے جانے کی  ریلوے گاہک تحفظ کمیٹی کے ورکنگ صدر مادھو نایک نے بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اور ایم ایل اے ایسا شو کررہے ہیں جیسے انہی کی کوششوں سے یہ سب کچھ ہواہے۔ انہوں نے اس کی کڑی مذمت کی ۔

پریس کانفرنس میں مادھو نایک نے کہاکہ ہمارا علاقہ سرحد پر ہونے سے بے روزگاروں کی تعداد زیادہ ہے۔ صنعت کاری اور کمپنیاں نہیں ہونے سے لڑکے اورلڑکیوں کی بڑی تعداد روزانہ گواکی طرف روزگار کے لئے سفر کرتے ہیں۔ گوا جانےو الے مزدورں کی تعداد زیادہ ہونےکی وجہ سے کاروار ۔پیرنم ریل میں کافی بھیڑ بھاڑ ہوتی تھی جس کے لئے ہم نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے کر متعلقہ ٹرین کی بوگیوں میں اضافہ کئے جانے کے لئے لگاتار جدوجہد کرتے ہوئے مسلسل دباؤ بنائے رکھا۔ ان تھک جدوجہد کے نتیجےمیں ٹرین کی بوگیوں میں اضافہ کیاگیا ہے، اب ایم پی اور ایم ایل اے کسی کی محنت کے نتیجے کو اپنی مشقت جتا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جنہوں نے جدوجہد کی ہے انہیں افتتاحی پروگرام کی دعوت نہ دے کر انہیں نظر انداز کئے جانے پر بے اطمینانی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کو چیلنج دیا کہ اننت کمار ہیگڈے حلقے سے پانچ مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے کوئی ترقی کےکام نہیں کئے ہیں۔ ضلع کے ہالکی طبقہ کو پسماندہ طبقہ میں شامل کرنا تک نہیں ہوسکا، اگر انہوں نے ایسا کچھ کیا ہے تو ظاہر کرنےکا سوال رکھا۔ مادھو نایک نےکہاکہ اگر وہ یہ کام کرتے ہیں تو میں خود ان کا اشتہار کرونگا۔ اگر نہیں تو گھر گھر جاکر ان کے خلاف تشہیر کرنےکی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں کمیٹی کے امتیاز بخاری، الطاف شیخ، بابو شیخ ، شیوانند میتری ، پربھاکر گویکر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو پولیس نے چوروں کے پاس سے ضبط کیاگیا3.72کروڑ روپے مالیت کا مال ان کے مالکان لوٹایا

منگلورو پولیس کمشنر سندیپ پاٹل کی نگرانی میں منگلورو کے نہرو میدان میں مسروقہ مال ان کے مالکان کو لوٹانے کاپروگرام منعقد کیاگیا۔جس میں سال 2018-19کے درمیان چوروں کے پاس سے برآمد کیا گیا 3.72کروڑ روپے مالیت کا سامان ان کے مالکان کو لوٹادیا گیا۔

منگلورو:بس اور کار کے درمیان تصادم۔ 2خواتین موقع پر ہی ہلاک۔ 2افراد شدید زخمی

پانے منگلورو کے قریب کے ایس آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان ہونے والے خطرناک تصادم میں کار میں سواردو خواتین نے موقع پرہی دم توڑدیا جبکہ دو افراد کو شدید زخمی حالت میں منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انڈین نوائط فورم کی طرف سے 27اپریل کو ہوگا’روزگار میلہ اور ورکشاپ‘ کا انعقاد 

نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو کم کرنے کے ایک اقدام کے طور پر انڈین نوائط فورم کی طرف سے 27اپریل سنیچرکے روز نوائط کالونی میں واقع’خوشحال‘ہال بھٹکل میں شاندار ’روزگار میلہ ورکشاپ‘ منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں بھٹکل تعلقہ اور اطراف کے مقامات سے روزگار کے متلاشی افراد ...

ضلع شمالی کینرا میں ای وی ایم مشینوں کی حفاظت کے لئے گنتی مرکز پر ہورہی ہے سخت پہریداری

8اسمبلی حلقوں پر مشتمل کینرا پارلیمانی حلقے میں پولنگ کے بعد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ جن ای وی ایم مشینوں میں بند ہوگیا ہے انہیں سخت حفاظتی بندوبست کے ساتھ کمٹہ کے اے وی بالیگا کالج میں رکھا گیا ہے۔