اترکنڑا میں 7081مردہ لوگ سرکاری  چاول کھاتے ہوئے پائے گئے؛ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر خصوصی مہم کےذریعے ہوا حیرت انگیز انکشاف

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th July 2018, 7:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار17/جولائی (ایس اؤ نیوز)  2,427 لوگ مرنے کے بعد بھی سرکاری ریکارڈ میں زندہ رہتے ہوئے ماہانہ وظیفہ لیتے ہوئے پائے گئے ہیں ، اتنا ہی نہیں بلکہ 7081مردہ لوگ ہر مہینہ  سات سات  کلو   راشن  چاول مفت میں لے کر کھانے کا بھی حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو خطیر رقم کا نقصان ہورہاتھا ۔ مگر اب  ضلعی انتظامیہ نے سرکاری پنشن  اسکیموں  میں ہورہی گھپلہ بازی کو روکنے کے لئے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں  خصوصی مہم چلاتے ہوئے ان گھپلوں کا پتہ لگایا ہے۔ اس بات کی جانکاری  ضلع اُترکنڑا کے  ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سماجی تحفظ منصوبہ جات جیسے اندراگاندھی قومی معمر وظیفہ، بیوہ وظیفہ ، معذور اور اپاہج وظیفہ ، سندھیا سرکشھا ،منسوینی اسکیموں کے مستفدین کی فہرست میں وفات پائے لوگوں کے نام بے دخل نہیں کئے جانے سے ان کی رقوم کا غلط استعمال ہورہا تھا۔ اس کا سراغ ملتے ہی ضلعی انتطامیہ نے ضلع بھر میں ایک مہینہ تک خصوصی مہم چلاتے ہوئے  اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ  مردہ لوگ بھی سرکاری سہولیات سے مستفید ہورہے تھے۔ اب نئے سرے سے مردہ لوگوں کے ناموں  کو  کاٹ کر نئی فہرست تشکیل کی گئی ہے۔ آگے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی خصوصی مہم کے بعد  اب اترکنڑا ضلع میں سالانہ 5,089کوئنٹل چاول اور قریب 1.45کروڑوظائف کی رقم سرکار کے لئے  بچت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ  ضلع کے سبھی 11تعلقہ جات کے ولیج اکاؤنٹنٹ کے توسط سے سروے کرایا گیا جس میں 7012ناموں کو راشن کارڈ کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ بقیہ 69 ناموں کو بھی فہرست سے نکال دینے کامقامی تحصیلداروں کو  حکم جاری کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع کے منڈگوڈ تعلقہ میں سب سے زیادہ 410مردہ لوگوں کے نام سے پنشن جاری رہنے کا پتہ لگایاگیا۔ جوئیڈا میں  سب سے کم 68مردہ لوگ فہرست میں شامل تھے۔ ڈی سی نے بتایا کہ 2،427لوگوں کو فی کس 500روپئے ماہانہ کا حساب لگایا جائے تو 1.45کروڑ روپئے سرکاری خزانے کی رقم کا غلط استعمال ہورہاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔