کاروار:ولفریڈ ڈیسوزا مرکزی حکومت کے نہرو یواکیندر کے رابطہ آفیسر نامزد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd August 2017, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:22/اگست (ایس اؤنیوز)ولفریڈ ڈیسوزا نے 16اگست 2017کو مرکزی حکومت کے یوتھ اینڈ اسپورٹس سرویس کی وزارت کے آزاد ادارے نہرو یوا کیندر اترکنڑا ضلع کاروار کے رابطہ آفیسر (کوآرڈنیٹر آفیسر)کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔

ولفریڈ ڈیسوزا فی الحال اُڈپی ضلع کے اسی محکمہ میں رابطہ آفیسر ہیں اب انہیں اترکنڑا ضلع کارابطہ آفیسر نامزد کرتے ہوئے زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔انہوں نےڈی سی نکول سے ملاقات کرتے ہوئے چارج سنبھالنے کے متعلق جانکاری دی ۔ اترکنڑا ضلع کے 20قومی یوتھ سنگھ خدمت گاروں اور دفاترکے عملے کے سوچ بچار کرنے کے بعد مستقبل کا خاکہ تیار کرنےکی بات کہی۔ ولفریڈ ڈیسوزایہاں نامزد ہونے سے پہلے ہریانہ کے محکمہ سیاحت، فریدآباد کے رابطہ آفیسر ، نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں 25سال سے زائد سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق شیموگہ ضلع ساگر سے ہے۔ خیال رہےکہ اس سے قبل متعلقہ عہدے پر شیموگہ ضلع کی رابطہ آفیسر جیسنتا ڈیسوزا گذشتہ 3سالوں سے زائد ذمہ داری کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...